Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
israels-criticism-of-the-beijing-deal-for-the-inclusion-of-hamas-in-the-gaza-government-after-beijing

بیجنگ کے بعد غزہ حکومت میں حماس کی شمولیت کے بیجنگ معاہدہ پر اسرائیل کی تنقید

Posted on 24-07-2024 by Maqsood

بیجنگ کے بعد غزہ حکومت میں حماس کی شمولیت کے بیجنگ معاہدہ پر اسرائیل کی تنقید

مقبوضہ بیت المقدس ، 24جولائی ( آئی این ایس انڈیا)

اسرائیل نے بیجنگ میں چین کی ثالثی میں منگل کو طے پانے والے اس معاہدے کی فوری طور پر مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی قومی مصالحتی حکومت میں حماس کو شریک کیا جائے گا۔یہ سفارتی تنازع ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل غزہ اور جنوبی شہر خان یونس کو، جہاں اس نے مقامی آبادی کو جزوی انخلا کا حکم دیا تھا، اپنے حملوں کا ہدف بنا رہا ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے حماس کو کچلنے کے حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس پر، جن کے الفتح دھڑے نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جنگ کا سبب بننے والے 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث گروپ کو گلے لگانے کا الزام لگایا۔

جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پر حکمرانی میں حماس کی شمولیت اسرائیل اور امریکہ کو کسی بھی طرح قبول نہیں ہو گی۔اسرائیلی وزیراعظم ان دنوں واشنگٹن کے دورے پر ہیں جہاں وہ بدھ کے روز امریکی کانگریس سے خطاب کرنے والے ہیں۔ وہ متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ واشنگٹن اندرونی طور پر ہونے والے کسی بھی فلسطینی اتفاق رائے کے خلاف ہے، جس میں ہمارے لوگوں کے خلاف جرائم میں ملوث گروپ شراکت دار ہو۔حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن حسین بدران نے چین کی شرکت کو امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔

فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے حماس کے سینئر عہدے دار موسیٰ ابو مرروق، الفتح کے ایلچی محمود العلول اور دیگر 12 دھڑوں کے نمائندوں کی میزبانی کی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کو حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے درمیان غزہ میں قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل کے لیے مصالحت کے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا۔گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ میرے خیال میں اتحاد کی جانب تمام اقدامات کا خیرمقدم اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ، گوتریس فلسطینی دھڑوں کی طرف سے بیجنگ اعلامیہ پر دستخط کا بہت خیرمقدم کرتے ہیں۔

حماس اور الفتح حریف فلسطینی دھڑے ہیں جن کے درمیان 2007 میں مختصر جنگ بھی ہو چکی ہے جس میں حماس نے غزہ پر قبضہ کر لیا تھا۔بیجنگ میں طے پانے والے معاہدے میں فلسطینی دھڑوں کے تحت ایک عارضی قومی حکومت کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو تمام فلسطینی علاقوں پر اپنا اختیار استعمال کرے گی۔اس سے قبل پچھلے سال چین نے خطے کے دو بڑے حریفوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے میں بھی ثالثی کی تھی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb