Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
nine-months-later-the-israeli-army-found-the-bodies-of-two-female-prisoners-in-gaza

نو ماہ بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں دو خواتین قیدیوں کی لاشیں مل گئیں

Posted on 25-07-202425-07-2024 by Maqsood

نو ماہ بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں دو خواتین قیدیوں کی لاشیں مل گئیں

مقبوضہ بیت المقدس،25جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے دو خواتین قیدیوں مایا گوریون اور اورین گولڈین کی لاشیں مل گئی ہیں۔ ان میں مایا گوریون سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے یرغمال تھی جب کہ اورین گولڈین اس حملے میں ماری گئی تھی۔بدھ کی شام جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مایا کی لاش اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک ریسکیو آپریشن کے دوران ملی۔ نو سے زیادہ عرصے بعد اسے تدفین کے لیے وطن واپس لایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے یکم دسمبر کو مایا کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسے اغوا کر کے غزہ لے جایا گیا تھا۔

بعد ازاں ایک دوسرے بیان میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ہنگامی صورت حال کے ادارے کیبوٹس میں کام کرنے والی اسرائیلی خاتون اورین گولڈین کی لاش مل گئی ہے۔ وہ سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر غیر معمولی نوعیت کا حملہ کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں 1200 افراد مارے گئے تھے جب کہ تقریبا 250 کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ ان میں بہت سے لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 116 ابھی تک غزہ میں ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے جوابی بم باری اور زمینی کارروائیوں سے تباہی مچا دی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس کے نتیجے میں 39 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان کے علاوہ لاکھوں افراد زخمی بھی ہوئے۔نومبر کے آخری ہفتے میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے دوران میں 110 قیدی اسرائیل کو واپس مل گئے تھے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb