Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
habits-must-be-changed-for-a-brighter-future

روشن مستقبل کے لیے عادات کا بدلنا لازم۔

Posted on 27-07-202427-07-2024 by Maqsood

روشن مستقبل کے لیے عادات کا بدلنا لازم۔

 

ازقلم:مزمل حسین علیمی آسامی

 

”آپ کی عادات آپ کا مستقبل ہیں، عادات بدلیں گی تو مستقبل بدلے گا“
کسی دانش ور نےکہا تھا کہ”دنیا کا کوئی انسان اپنا مستقبل نہیں بدل سکتا لیکن اپنی عادات ضرور بدل سکتا ہے، پھر وہی عادات اس کا مستقبل بدل دیتی ہیں۔“ یقین مانیں آپ کا مستقبل آپ کی عادتوں پر منحصر ہے، اگر عادات اچھی ہیں تو مستقبل بھی ضرور اچھا ہوگا۔ اچھی عادتیں ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ بہترین عادات و اطوار ہماری شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں، اور دنیوی واخروی زندگی میں ہماری فوز و فلاح میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اچھی عادات کامیابی کے مواقع ہموار کرتی ہیں، پھر وہ کامیابی ہماری شناخت بنتی ہیں۔ ہم روزمرہ کی زندگی میں اچھی عادتوں کو شامل کرکے ایک کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔

اس دنیائے فانی میں جن لوگوں کو کامیابی ملی ہے، وہ سب اچھی عادات کے مالک تھے، چوں کہ انہیں یہ شعور آچکا تھا کہ اچھی عادات کامیابی کی راہیں آسان کرتی ہیں۔ اس دنیا میں مفت میں ملنے والی چیز نصیحت ہے، ہماری روزمرہ کی زندگی میں عادات کو بہتر بنانے کے متعلق ہمیں نصیحتیں ملتی رہتی ہیں۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ مفت میں ملنے والی چیزوں کی ہم قدر نہیں کرتے، اور عمل کے لیے ہم اسے لائق اعتنا نہیں سمجھتے۔ اچھے انسان کی اچھی نصیحتوں کی قدر بہت ضروری ہے۔

انسان کو جس کام کی عادت ہوجاتی ہے، پھر انسان اس کام کو بغیر کسی رکاوٹ اور تکلف کے تسلسل سے کیے جاتا ہے۔ مفہومِ حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی کے ہاں پابندی سے کیے جانے والے اعمال محبوب ترین ہوتے ہیں، چاہے ان کی مقدار کم ہی کیوں نہ ہو۔ (بخاری 5861) اس لیے کم ہی مقدار کیوں نہ ہو اپنی عادات کو بہتر بنانے میں تسلسل اور پابندی کے ساتھ کوششیں کرتے رہیں۔ یاد رکھیں! ہماری اندر کی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں آگے چل کر بڑا فرق پیدا کرتی ہیں۔ زندگی بہت مختصر ہے۔ آئیے ہم عہد کریں کہ ان شاء اللہ تعالیٰ اس مختصر سی زندگی میں بہترین عادات و اطوار کو شامل کرکے ایک مثالی زندگی گزاریں گے اور اپنے رب کا شکر گزار بندہ بن جائیں گے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb