Skip to content
آن لائن ٹھگی کرنے والے 43 ٹھگ سی بی آئی کی چنگل میں قید
نئی دہلی،27جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
سی بی آئی نے گروگرام کے کال سینٹر سے غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے معاملے میں آپریشن چکرپارٹ 2 کے تحت 43 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ معلومات کے مطابق غیر ملکی شہریوں سے 170 کروڑ روپے سے زیادہ کا فراڈ کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد مختلف ممالک کے لوگوں کو شکار کا جھانسہ دیتے تھے اور فراڈ کی رقم ہانگ کانگ بھیجتے تھے۔
22 جولائی، 2024 کو، سی بی آئی کے بین الاقوامی آپریشن ڈویژن نے ڈی ایل ایف گروگرام کی ایک کمپنی کے خلاف سازش، دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ سائبر مالیاتی جرائم کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے سی بی آئی کے آپریشن چکر پارٹ 2 کے تحت یہ تفتیش کی گئی۔
جس کا آغاز 2022 سے کیا گیا تھا۔سی بی آئی نے دہلی، گروگرام، نوئیڈا سمیت 7 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ سائبر مالیاتی جرائم ڈی ایل ایف سائبر سٹی گروگرام کی کمپنی کے ذریعے مربوط ہو رہے تھے۔ اس کمپنی کا نام انوسینٹ ٹکنالوجی پرائیویٹ لیمیٹیڈ ہے۔ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف بی آئی (یو ایس اے) اور انٹرپول کے تعاون سے کی گئی۔
چھاپے کے دوران لائیو سائبر کرمنل آپریشنز کو روکا گیا اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔اس معاملے میں سی بی آئی نے 130 کمپیوٹر، ہارڈ ڈسک، 65 موبائل فون، 5 لیپ ٹاپ اور مشتبہ دستاویزات، مالیاتی لین دین کی تفصیلات، کال ریکارڈنگ، متاثرین کی تفصیلات، گروگرام کی کمپنی سمیت دیگر مقامات سے متاثرین کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کردہ نقلیں برآمد کی ہیں۔
ملزمان لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے فون اور لیپ ٹاپ پر پاپ اپ بھیجتے تھے اور انہیں مشکوک سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے اور پھر سسٹم بحال کرنے کے نام پر رقم منتقل کرتے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مختلف ممالک سے سائبر مالیاتی جرائم کو چینلائز کرکے ہانگ کانگ بھیجا گیا۔ سی بی آئی ایف بی آئی اور انٹرپول کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے اور اب تک 43 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Like this:
Like Loading...