Skip to content
ملک کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہر ہندوستانی کی پہلی خواہش ہے: مودی
نئی دہلی ،27جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہر ہندوستانی کی آرزو ہے اور ریاستیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں کیونکہ وہ عوام سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ مودی نے یہ بات نیتی آیوگ کی نویں گورننگ کونسل کی میٹنگ میں کہی۔مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ 20247 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانا ہر ہندوستانی کی خواہش ہے۔
اس مقصد کو حاصل کرنے میں ریاستیں فعال کردار ادا کر سکتی ہیں کیونکہ وہ عوام سے براہ راست جڑی ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ دہائی تکنیکی اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مواقع کی بھی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے اپنی پالیسیوں کو سازگار بنانا چاہیے۔ یہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی طرف پیشرفت کا راستہ ہے۔
میٹنگ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے پر مرکوز ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان باہمی نظم و نسق اور تعاون کو فروغ دینا اور ڈیلیوری نیٹ ورک کو مضبوط بنا کر دیہی اور شہری آبادیوں کے معیار زندگی کو بڑھانا ہے۔ گورننگ کونسل، نیتی آیوگ کی سب سے بڑی باڈی ہے،
جس میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنرز اور کئی مرکزی وزراء شامل ہیں۔ وزیر اعظم نیتی آیوگ کے چیئرمین ہیں۔ اجلاس میں گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ چیف سیکرٹریز کی تیسری قومی کانفرنس کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...