Skip to content
تہاڑ جیل کے متعلق سنسنی خیز انکشاف، 125 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو نکلے
نئی دہلی ،27جولائی ( آئی این ایس انڈیا)
دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں سنسنی خیز طور پر 125 قیدی ایچ آئی وی پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ تاہم، ایچ آئی وی پازیٹو قیدی نئے نہیں ہیں۔حال ہی میں 10 ہزار 500 قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی جس میں یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔تہاڑ جیل میں وقتاً فوقتاً قیدیوں کی میڈیکل اسکریننگ کی جاتی ہے، حال ہی میں تہاڑ جیل کے نئے ڈی جی ستیش گولچہ کے چارج سنبھالنے کے بعد مئی اور جون میں ساڑھے دس ہزار قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ ان قیدیوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 125 قیدی ایچ آئی وی پازیٹو پائے گئے۔
تاہم اس میں قابل غور بات یہ ہے کہ ان قیدیوں کو حال ہی میں ایڈز نہیں ہوا بلکہ مختلف اوقات میں اور جب یہ قیدی باہر سے جیل آئے تو ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، تب بھی وہ ایچ آئی وی پازیٹیو تھے۔ جیل آنے سے پہلے میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، تب سے وہ ایڈز کا شکار تھے۔ اب ایک بار پھر جب متعدد قیدیوں کا معائنہ کیا گیا تو صرف یہ 125 قیدی ایڈز کا شکار پائے گئے۔اس کے علاوہ ساڑھے 10 ہزار قیدیوں میں سے 200 قیدیوں کو جلد میں انفیکشن پایا گیا۔ ان تمام قیدیوں میں ٹی بی کا کوئی کیس مثبت نہیں آیا ہے۔
تہاڑ جیل کے حفاظتی سروے ڈپارٹمنٹ نے ایمس اور صفدر جنگ اسپتال کے ساتھ مل کر خواتین قیدیوں کے سروائیکل کینسر کا ٹیسٹ کروایا۔ یہ ٹیسٹ اس لیے کیا جاتا ہے کیونکہ خواتین میں اکثر سروائیکل کینسر کے امکانات ہوتے ہیں۔ یہ ٹیسٹ احتیاط کے طور پر کیا جاتا ہے، تاکہ اگر کسی کا سروائیکل کینسر ٹیسٹ مثبت نکلے تو اسے شروع میں ہی اچھا علاج دیا جا سکے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ ٹیسٹ مثبت آتے ہی کینسر کا پتہ چل جائے۔ ایک بار جب یہ معلوم ہو جائے کہ سروائیکل کینسر کا امکان ہو سکتا ہے تو وقت پر ٹیسٹ کروا کر علاج کیا جا سکتا ہے۔
Like this:
Like Loading...