Skip to content
پیرس اولمپکس: شوٹنگ میں منو بھاکر نے تاریخ رقم کی، برونز میڈل جیتا، ہندوستان کا کھاتہ کھلا ، نکہت زریں نے بھی جیتا پہلا مقابلہ
پیرس:28جولائی( ایجنسیز)
پیرس اولمپکس کے دوسرے دن منو بھاکر نے ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ منو تیسرے مقام پر ختم ہو گئے اور ہندوستان کو برونز میڈل سے مطمئن ہونا پڑا۔ مانو اولمپک کی تاریخ میں ہندوستان کے لیے شوٹنگ میں میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔
اس کے علاوہ مانو نے 12 سال بعد شوٹنگ میں ہندوستان کے لیے تمغہ جیتا ہے۔ منو کی جیت کے فوراً بعد ہندوستان کے لیے ایک اور خوشخبری آئی، ارجن مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں ساتویں نمبر پر رہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
سنیچر کو منو بھاکر نے 580 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔منو بھاکر مقابلے میں شریک 45 ایتھلیٹس میں سے تیسرے نمبر پر رہیں۔22 برس کی شوٹر اولمپکس کی تاریخ میں ویمنز شوٹنگ مقابلے میں تمغہ جیتنے والی پہلی انڈین خاتون بھی بن گئی ہیں۔واضح رہے کہ خواتین کے 10 میٹر شوٹنگ مقابلے میں جنوبی کوریا کی وائی جے اوہ سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ اُن کی ہم وطن وائی جے کِم نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس تاریخی کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر منو بھاکر کو مبارک باد دی۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ کامیابی مزید اس وجہ سے خاص بن رہی ہے کیونکہ ہندوستان کے لیے شوٹنگ کے مقابلے میں تمغہ جیتنے والی وہ (منو بھاکر) پہلی خاتون ہیں۔
دوسری جانب اولمپکس کی تاریخ میں مجموعی طور پر ہندوستان کا یہ پانچواں شوٹنگ میڈل ہے۔اس سے قبل راجیاوردھن سنگھ راٹھور نے 2004 میں منعقد ہونے والے ایتھنز اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔اسی طرح 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بِندرا نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ گگن نارنگ نے لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ہندوستان کے لیے وجے کمار بھی لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔دوسری جانب نکہت زر یں نے بھی اپنا مقابلہ جیت لیا
Like this:
Like Loading...