Skip to content
روڑکی: کانوڑ یوں نے درگاہ کلیر شریف پر چڑھائے عقیدت کے پھول
روڑکی: 28جولائی( ایجنسیز)
ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک اور خوبصورت مثال سامنے آئی جب روڑکی میں مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ صابر کلیر شریف کی درگاہ پر کانوڑیوں کے ایک گروپ نے حاضری دی اور عقیدت کے پھول چڑھائے، کا نوڑیوں کا ایک گروپ بدھ کی شام دیر گئے ہریدوار سے کلیر پہنچا تھا، جن کے کندھوں پر جو اپنی اس پہل سے اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دے رہے تھاکانوڑیوں نے درگاہ صابر پاک پر حاضری دی اور عقیدت و محبت کے پھول چڑھائے۔ اس کے بعد انہوں نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی۔
اپ کو بتا دیں کہ معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ علاؤالدین علی احمد صابرالمعروف کلیر شریف کا مزار اترا کھنڈ کے ہری دورا میں روڑکی کے پاس واقع ہے، جس کا سالانہ عروس ربیع الاوّل کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔ یہ ہندوؤں کے ایک مقدس مقام ہری دوار کے جنوب کی طرف ہے۔ اس جگہ کو ہندو اور مسلم مذاہب کے درمیان اتحاد کی علامت بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ مقامی لوگوں کی اکثریت ہندوؤں کی ہے جب کہ یہاں آنے والے بیشتر زائرین مسلمان ہوتے ہیں
پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے شیو عقیدت مندوں نے درگاہ شریف میں عقدت کے پھول چڑھا کر گنگا جمنی ثقافت کی مثال پیش کی۔ شیو بھکتوں نریش کمار، کرن، لکھن، ببلو شرما، پریم، نکنج، کرم چند نے بتایا کہ وہ گنگا کا پانی جمع کرنے ہریدوار آ ے تھے-جب ہم وہاں سے گزر رہے تھے تو مجھے لگا جیسے درگاہ پر پھول چڑھائے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ درگاہ صابر پاک پر سر جھکا کر اور پھول چڑھا کر ملک کی خوشحالی اور بھائی چارے کے لیے دعا کی جاتی ہے۔
Like this:
Like Loading...