Skip to content
نوجوانوں حوصلہ بلند رکھواور بزدلی کو قریب نہ آنے دو: اسد الدین اویسی
حیدرآباد، 28جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی حال ہی میں تلنگانہ کے کونڈاگل پہنچے۔ اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا۔ خطاب کے دوران اویسی نے فوجیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ اسد الدین اویسی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں اویسی کو نفرت کی طاقتوں کیخلاف لڑنے کی بات کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کئی مسائل اٹھائے اور مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔
اسد الدین اویسی کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پریہ لکھاگیاکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ سب سے پہلے ہم اپنے حوصلے بلند رکھیں اور بزدلی کو اپنے قریب نہ آنے دیں اور ایسی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے قانون کا استعمال کریں۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا،‘جو دہشت گرد آج در اندازی کرہے ہیں اور ہماری فوج کو مار رہے ہیں وہ جموں میں ہو رہے ہیں۔ 2021 سے اب تک ہمارے 50 سے زیادہ فوجی پاکستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔
ڈوڈہ آنے کے بعد بھی ہمارے فوجیوں کا سامنا ہو رہا ہے، ڈوڈہ ایل او سی سے بہت دور ہے تو یہ لوگ اندر کیسے آئے؟ بی جے پی اس پر بات بھی نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا،‘بے روزگاری نوجوانوں کا مقدر بن چکی ہے۔ ہمارے ملک میں لاکھوں لوگ نوکریوں کی تلاش میں نہیں ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں نوکریاں نہیں ملیں گی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی روزگار کے معاملے پر بی جے پی کو گھیر چکے ہیں۔اسد الدین اویسی نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف جو نفرت کی فضا تیار کی جا رہی ہے وہ برسوں تک چلے گی۔
اس زہر کو کیسے روکا جائے گا اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ یہ ضروری ہے کہ مسلم سیاسی نمائندے کامیاب ہوں۔ جماعت کو مضبوط کریں اور اپنے آپ کو لیڈر بنائیں ورنہ کسی کو اپنا لیڈر بنا کر جماعت کو مضبوط کریں۔اسد الدین اویسی نے کہا،‘ہم چاہتے ہیں کہ تلنگانہ مضبوط ہو۔ ہم چیف منسٹر ریونت ریڈی کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ تلنگانہ میں امن و سکون قائم ہوسکے۔ سب کے ساتھ تعاون کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دیں اور ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن وہی ہمارے خلاف مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
Like this:
Like Loading...