Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
king-salman-bin-abdulazizs-letter-to-the-iranian-president-regarding-bilateral-relations

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایرانی صدر کو مکتوب

Posted on 31-07-2024 by Maqsood

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایرانی صدر کو مکتوب

ریاض، 31جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق مکتوب ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے نام ارسال کیا ہے۔ نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا پیغام وزیر مملکت منصور بن متعب بن عبدالعزیز کے ہاتھ بھجوایا گیا ہے جو اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کو ایران پہنچے تھے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی شہزادہ منصور نے ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔شہزادہ منصور کے اعزاز میں منعقد تقریب میں سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریج اور ایران میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ بن سعود الانزی بھی شریک تھے۔متعدد ایرانی حکام بشمول عبوری وزیر خارجہ علی بگیری کانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb