Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
amir-jamaat-e-islami-hind-expressed-condolences-on-the-martyrdom-of-hamas-leader-ismail-haniyeh

حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

Posted on 31-07-202431-07-2024 by Maqsood

حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تعزیت

نئی دہلی ، 31جولائی ( آئی این ایس انڈیا )

امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی ایک اور جنونی دہشت گرد کاروائی قرار دیا ہے۔ امیر جماعت نے یاد دلایا کہ اسرائیل ہزاروں سویلین شہریوں کو ہلاک کرچکا ہے اورغزہ کی سویلین آبادیوں کو وحشیانہ بم باری اور قتل و غارت گری کا نشانہ بناچکا ہے۔ اس سے قبل اسماعیل ھنیہ کے خاندان کے متعدد افراد کو ایک ساتھ شہید کردیا گیا تھا اور اب خود فلسطین کے سابق وزیر اعظم کو ایک تیسرے ملک میں خالص سفارتی دورے کے موقعے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی سفارتی قدروں اور عام انسانی اخلاقیات کی ایسی شرم ناک پامالی صرف نیتن یاہو کی دہشت گرد حکومت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ اس بزدلانہ سفاکی سے اسرائیل نے پھر ایک بار یہ واضح کردیا ہے کہ اسے قیام امن کی کوششوں سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اس خطے کے لیے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔اپنے بیان میں امیر جماعت نے فلسطینی عوام سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا کے سارے مسلمان اور تمام انصاف پسند عوام اس غم میں ان کے شریک ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی تاریخ ایثار و قربانی اور شھادتوں کی تاریخ ہے جس سے دنیا بھر کے تمام انصاف پسند افراد حوصلہ وہمت حاصل کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی شھادت سے اس تاریخ میں ایک نئے عظیم الشان باب کا اضافہ ہوا ہے۔شہادتوں سے تحریکیں کم زور نہیں ہوتیں بلکہ نئی قوت اور جولانی حاصل کرتی ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ شہید اسماعیل ھنیہ کی شہادت، فلسطین کی تحریک آزادی کو مزید تقویت دے گی اور مظلوم فلسطینی عوام کی آزادی اور ان کے حقوق کی بحالی کا ذریعہ بنے گی۔

ان شاء اللہ العزیز۔اس موقع پر آپ نے حکومت ہند سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اس کھلی بربریت اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے خلاف مضبوط آواز بلند کرے اور غزہ میں جاری نسل کشی کی کوششوں کی روک تھام کے لیے موثر سفارتی اقدامات کرے۔ اپنے بیان میں امیر جماعت نے اسماعیل ہنیہ اور تمام شھدا کے درجات کی بلندی، ان کے ورثاء اور فلسطینی عوام کے لیے صبر جمیل اور مظلومین کے لیے عدل و انصاف کی دعا فرمائی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb