Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Sanjay Singh

انوراگ ٹھاکر پر برہم ہوئے سنجے سنگھ، کہا۔ گولی مار چھاپ لیڈر ہیں

Posted on 31-07-2024 by Maqsood

انوراگ ٹھاکر پر برہم ہوئے سنجے سنگھ، کہا۔ گولی مار چھاپ لیڈر ہیں

نئی دہلی ، 31جولائی ( آئی این ایس انڈیا )
منگل کو لوک سبھا میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کی طرف سے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ذات سے متعلق کئے گئے تبصرے پر شروع ہوا تنازع اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس معاملہ پر اپوزیشن لیڈر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ اسی دوران، عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی اور تجربہ کار لیڈر سنجے سنگھ نے بھی انوراگ ٹھاکر پر حملہ کیا ہے۔
سنجے سنگھ نے کہاکہ انوراگ ٹھاکر گولی مار چھاپ لیڈر ہیں، ان کی پارٹی بی جے پی میں ہر کام ذات پوچھنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ رام ناتھ کووند صدر تھے لیکن انہیں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ دروپدی مرمو صدر ہیں،انہیں نہیں مدعو کیا گیا۔ جب اکھلیش یادو مندر گئے تو انہیں گنگا جل سے دھویا گیا۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے منگل کو لوک سبھا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ذات پات کی مردم شماری کے مطالبے کو لے کر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کیا۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ جس کی ذات معلوم نہیں وہ ایسی بات کریں گے۔کانگریس ارکان نے اس پر شدید اعتراض کیا اور ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر نے ان کی توہین کی ہے۔ ٹھاکر کے ریمارکس ابھی بھی کارروائی کا حصہ ہیں، حالانکہ ان کی تقریر کے کچھ دوسرے حصوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے منگل کو لوک سبھا میں دیے گئے انوراگ ٹھاکر کی تقریر کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ اسے ضرور سنا جانا چاہیے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb