Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
accused-of-stealing-200-rupees-on-son-father-beaten-to-death

بیٹے پر دوسو روپے چوری کرنے کا الزام، باپ کا پیٹ پیٹ کر قتل

Posted on 03-08-2024 by Maqsood

بیٹے پر دوسو روپے چوری کرنے کا الزام، باپ کا پیٹ پیٹ کر قتل

بردوان؍کلٹی، 2 اگست (آئی این ایس انڈیا )

مغربی بنگال کے بردوان میں کلٹی میں ایک دکان سے 200 روپے چوری کرنے پر اپنے نوعمر بیٹے کو بچانے کی کوشش میں ایک شخص کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔کلٹی کے لاچی پور وگنی پلی میں پیش آیا۔متوفی کی شناخت کرشنا گوسوامی کے طور پر کی گئی ہے۔ گوسوامی کا بیٹا ایک دکان پر چاول خریدنے گیا تھا، لیکن جب دکان کے مالک اتم نے اسے بتایا کہ اس نے 200 روپے چوری کر لیے ہیں۔

اس کے بعد لڑکے نے بھاگنے کی کوشش کی؛ لیکن لوگوں نے اسے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔ جب گوسوامی کو اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ اپنے بیٹے کو مار پیٹ سے بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔جیسے ہی اہل علاقہ نے گوسوامی کو دیکھا، انہوں نے لڑکے کو چھوڑ دیا اور اسے بے رحمی سے مارنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق گوسوامی پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ اسے زمین پر گرتا دیکھ کر مقامی لوگ خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے۔

اس کے بعد کلٹی تھانے کے نیامت پور چوکی سے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور گوسوامی کو آسنسول ضلع اسپتال لے گئی۔یہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے بتایا کہ سبھاش کرماکر نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb