Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
ED's preparation for raid against me after Chakravyu speech

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کا سنسنی خیز دعویٰ: چکرویو تقریر کے بعد ای ڈی کی جانب سے میرے خلاف چھاپہ مارنے کی تیاری

Posted on 03-08-2024 by Maqsood

قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کا سنسنی خیز دعویٰ:
چکرویو تقریر کے بعد ای ڈی کی جانب سے میرے خلاف چھاپہ مارنے کی تیاری

نئی دہلی، 2 اگست (آئی این ایس انڈیا )

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ میں ان کی چکرویو سے متعلق تقریر کے بعد ان کیخلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے چھاپے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ای ڈی حکام کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے آج صبح ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ ’بظاہر، دو لوگوں میں ایک کو میری چکرویو تقریر پسند نہ آئی ہو، ای ڈی کے اندرونی ذرائع نے مجھے بتایا کہ چھاپے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے‘۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’چائے بسکٹ کے ساتھ ای ڈی افسران کا استقبال کرنے کیلئے وہ منتظر ہیں‘۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے 29 جولائی کو لوک سبھا میں ’چکرویو‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف تقریر کی تھی جس میں انہوں نے تازہ بجٹ اور مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 29 جولائی کو لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر اکیسویں صدی کا نیا چکرویوہ تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہزارو سال قبل کروکشیتر میں چھ لوگوں نے ابھی منیو کو چکرویو میں پھنسا کر مارڈالا تھا۔

میں نے اس پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ چکرویو کو پدم ویوہ بھی کہتے ہیں، جس کا مطلب ’کمل بنانا‘ ہے۔ چکرویوہ کمل کی طرح ہوتا ہے۔ مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’اکیسویں صدی میں ایک نیا چکرویو تیار کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم خود اس کا نشان (کمل) اپنے سینے پر لگائے پھرتے ہیں۔ جو ابھی منیو کے ساتھ کیا گیا، وہی اب ملک کی عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb