Skip to content
حضرت مولانا محمد عبدالرحیم با نعیم مظاہری صاحب کا دورہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ
گلبرگہ 3اگسٹ( اطہر سہروردی )
مجلس علمیہ حیدرآباد و تلنگانہ کے نائب ناظم مولانا محمد عبدالرحیم با نعیم مظاہری صاحب دامت برکاتہم اپنے فرزندِ ارجمند و برادران عزیز کے ساتھ تاریخی شہر گلبرگہ کے نجی دورے پر تشریف لائے مولانا کا حضرت مولانا نذیر احمد رشادی صاحب ، مولانا مختار احمد رشادی صاحب ۔ محترم محمد عبدالحلیم اطہر سہروردی صاحب و اساتذہ اکرام نے مدرسہ میں والہانہ استقبال کیا مولانا مدرسہ بالخصوص تجوید اور قرأتِ قرآن کی جدت اور طلباء کے بے جھجک پڑھنے سے بے انتہا محظوظ ہوئے، بے ساختہ فرمایا کہ کاش میں بھی آپ کے ہم عمر ہوتا اور آپ کے ساتھ اس جدت والے طرز پر اس پرسکون و بہترین انتظامیہ والے مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہا ہوتا مولانا نے مدرسہ کے بانی و مہتمم اور انتظامیہ سمیت طلباء و اساتذہ کو ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔۔
Like this:
Like Loading...