Skip to content
عالمی منڈی میں کمزوری اور ایرانی حملے کا خطرہ، اسرائیلی حصص میں کمی
لندن، 5اگست ( آئی این ایس انڈیا )
اتوار کو اسرائیلی حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جو عالمی منڈیوں میں مندی کے رجحان اور ایران اور اس کی علاقائی پراکسیوں کے حملوں کے مسلسل خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔ٹی اے-35 سٹاک انڈیکس 2.7 فیصد تک گر گیا جو ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے اور یہ دوپہر ایک بجے مقامی وقت سے کچھ دیر پہلے تقریباً 2.5 فیصد رہ گیا۔ تل ابیب سٹاک ایکسچینج جمعہ اور ہفتہ کو بند ہوتی ہے۔تل ابیب کی میتاو انوسٹمنٹ لمیٹڈ میں بین الاقوامی سیلز اینڈ ٹریڈنگ کے سربراہ عدی بابانی نے کہاکہ عالمی منڈی میں انحطاط کے علاوہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں تہران اور بیروت میں دوہرے حملوں کے بعد ایرانی ردِ عمل کی وجہ سے کشیدگی اب بھی اپنی جگہ پر ہے۔
جمعہ کے روز جب ملازمت کے کمزور اعداد و شمار سے معاشی سست روی کے خدشات اور یہ تشویش پیدا ہوئی کہ فیڈرل ریزرو (امریکی سٹیٹ بینک) شرحِ سود کو کم کرنے کے لیے اتنی تیزی سے آگے نہیں بڑھ رہا ہے تو امریکی سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔اسی وقت اسرائیل ایران کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے جس نے گذشتہ ہفتے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔اتوار کی سب سے بڑی کمی دوہری تجارت والے ٹیکنالوجی کے حصص میں ہوئی جو جمعہ کے روز نیویارک میں ان کی مندی کے برابر آ گئی۔
سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے نووا لمیٹڈ اور کیمٹیک لمیٹڈ دونوں میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ ٹاور سیمی کنڈکٹر لمیٹڈ اور نائس لمیٹڈ تقریباً 5 فیصد خسارے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔میزراہی تفاہوت بینک لمیٹڈ کے چیف مارکیٹس اکانومسٹ رونن میناچم نے جمعہ کو امریکہ میں تیزی سے انحطاط اور اسرائیل میں ”سکیورٹی کے حوالے سے زبردست کشیدگی دونوں کو اس کی وجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا، مارکیٹ میں بہت پریشانی کا رجحان رہنے کا امکان ہے۔میناچیم نے کہا، سرمایہ کار دو ممکنہ منظرناموں کے درمیان کشمکش کا شکار ہیں۔ اول یہ کہ موجودہ کشیدگی جاری رہے اور مقامی اقتصادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ اس کے اثرات بین الاقوامی منڈیوں میں بھی پھیل جائیں۔
دوئم اتحادیوں کی طرف سے اسرائیل پر دباؤ بڑھے گا اور آخر کار ایک ایسا فارمولا مل جائے گا جو غزہ میں جنگ بندی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا، مؤخر الذکر صورت میں اسرائیلی حصص کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو جائے گا حتیٰ کہ بیرونِ ملک مارکیٹوں کے مقابلے میں یہ زیادہ منافع پر واپس آ سکتے ہیں۔ ٹی اے-35 انڈیکس نے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل ایک ریکارڈ مثبت رجحان دیکھا تھا۔علاقائی کشیدگی سے نئے تجارتی ہفتے کا آغاز کرنے والی شرقِ اوسط کی دیگر سٹاک مارکیٹیں بشمول مصر اور سعودی عرب بھی متأثر ہوئیں۔
Like this:
Like Loading...