Skip to content
بنگلہ دیش کے صدر کا اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم
بنگلہ دیش 6 اگست (ایجنسیاں)
بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک تازہ اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ محمد شہاب الدین نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی رہنما خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے صدر نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد عبوری حکومت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات کے بعد خالدہ ضیاء کی رہائی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خالدہ ضیاء سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کی جماعت بی این پی کی سربراہ ہیں اور انہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے جیل میں ڈال دیا تھا جو ملک سے فرار ہو گئیں اور بعد میں انہیں گھر میں نظر بند کر دیا۔ انہوں نےعوام سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں منگل کی صبح کرفیو اٹھا لیا جائے گا اور تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی کھل جائیں گے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں پیر کو پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ملک میں چند ایک مقامات پر حالات معمول پر نہیں آئے جب کہ ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے۔
Like this:
Like Loading...
ماشاء اللہ بہت خوب جناب من اللہ تعالٰی آپ کی خدمات کو قبول فرمائے آمین یارب العالمین