Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
How did Israel reach Ismail Haniyeh's residence to target him?

اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے ان کی رہائش گاہ تک کیسے پہنچا؟

Posted on 06-08-2024 by Maqsood

اسرائیل اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے ان کی رہائش گاہ تک کیسے پہنچا؟

امریکہ،6اگسٹ( ایجنسیز)

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ کی جانب سے اہم دعویٰ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیا جے میگنیئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں مبصر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن معلوم کی۔ مبصر کے مطابق اسرائیل نے ’اسپائینگ سافٹ وئیر‘ کی مدد سے اسماعیل ہنیہ پر باقاعدہ ٹریک کر کے حملہ کیا۔

اسرائیل نے مبینہ طور پر سافٹ وئیر کو استعمال کیا، جبکہ واٹس ایپ میسج کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن معلوم کی۔ مبصر کے مطابق اسرائیلی ساختہ یہ سافٹ وئیر مذکورہ شخص کی لوکیشن بتا دیتا ہے، جبکہ اس شخص کی اپارٹمنٹ میں موجودگی بھی ظاہر کر دیتا ہے۔

مبصر کا مزید بتانا تھا کہ اسماعیل ہنیہ واٹس ایپ پر اپنے بیٹے سے بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران ان کی لوکیشن معلوم ہوگئی۔ مبصر نے مزید بتایا کہ ایسی جدید ٹیکنالوجی حقیقت وقت اور مخصوص ٹارگٹ میں مدد فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اسپائی وئیر سافٹ وئیر اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس فرم ایس ایس او گروپ کی جانب سے تیار کردہ پیگاسس سافٹ وئیر ہے۔ دوسری جانب اس پگاسس سافٹ وئیر کی خصوصیات یہ بھی ہیں کہ یہ اسمارٹ فونز میں صارف کے میسجز، تصاویر، لوکیشن ڈیٹا اور یہاں تک کہ موبائل کیمرہ تک بھی موبائل صارف کی اجازت کے بغیر رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb