Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
A complete and transparent investigation is necessary to account for the deaths in Bangladesh America

بنگلہ دیش میں ہلاکتوں کے احتساب کیلئے مکمل اور شفاف تحقیقات ضروری : امریکہ

Posted on 06-08-2024 by Maqsood

بنگلہ دیش میں ہلاکتوں کے احتساب کیلئے مکمل اور شفاف تحقیقات ضروری : امریکہ

واشنگٹن، 6اگست ( آئی این ایس انڈیا )

امریکہ نے پیر کو بنگلہ دیش میں مظاہرین کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کے بجائے عبوری حکومت کی تشکیل پر فوج کو سلام پیش کیاہے۔ تاہم کہا ہے کہ امریکہ کو ”اختتام ہفتہ اور گزشتہ ہفتوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی رپورٹوں پر شدید صدمہ ہوا ہے۔محکمہ خارجہ کی معمول کی بریفنگ میں ترجمان میتھیو ملرنے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ان اموات کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے مکمل اور شفاف تحقیقات ہوں۔ملر نے کہا کہ امریکہ نے ایسی رپورٹیں دیکھی ہیں کہ فوج نے طلباء کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں پر مزیدکریک ڈاؤن کرنے کے لیے دباؤ کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہاکہ اگر یہ در حقیقت درست ہے کہ فوج نے قانونی طور پر مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مطالبات کی مزاحمت کی تھی، تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم تمام فریقوں سے مزید تشدد سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بہت زیادہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں، اور ہم آنے والے دنوں میں پرسکون رہنیاور تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

شیخ حسینہ نے جولائی کے اوائل سے اپنی حکومت کیخلاف ہونے والے ملک گیر مظاہروں کو روکنے کی کوشش کی تھی ؛لیکن اتوار کو تقریباً 100 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ملک سے فرار ہو گئیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ہم عبوری حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بنگلہ دیش کے قوانین کے مطابق کسی بھی قسم کی منتقلی پر زور دیتے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ آیا فوج کو اگلی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے، ملر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل کی بنگلہ دیشی حکومت کا فیصلہ بنگلہ دیش کے عوام کریں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb