Skip to content
وقف ترمیمی ایکٹ کا مسودہ ظاہر کیا جائے.
اقلیتی حقوق براے تحفظات وجے واڑہ کا مطالبہ
وجے واڑہ6اگسٹ( ایجنسیز)
پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا میں خبریں آرہی ہیں کہ مرکزی حکومت ملک کی سب سے بڑی مسلم تنظیم وقف بورڈ سے متعلق وقف ایکٹ میں کئی ترامیم کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ وقف بورڈ ترمیمی ایکٹ بل میں کیا ہے، اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا، اس لیے ترمیمی ایکٹ سے متعلق بل کا مسودہ تمام ریاستی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ وقف کونسل آف انڈیا ک، آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ ، جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی ہند، سنی جماعت، شیعہ جماعت اور دیگر مسلم تنظیموں کے ساتھ ساتھ ہر ریاستی وقف بورڈ کو بل بھیجیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے تجربہ کار کمیٹیوں کے ذریعے رائے لینے کے بعد ہی وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، اقلیتی حقوق کے تحفظ سمیتی کے ریاستی صدر فاروق شبلی نے وزیر قانون آندھراپردیش جناب این ایم. ڈی فاروق صاحب کو درخواست دی ۔
وزیر قانون جناب فاروق صاحب نے اس کا مثبت جواب دیا اور وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے کو وزیر اعلیٰ نارا چندرابابو نائیڈو کے نوٹس میں لے جائیں گے اور کل ہونے والی کابینہ کی میٹنگ اور پولیٹ بیورو کی میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر اقلیتی حقوق تحفظ کمیٹی کے صدر فاروق شبلی اور جنرل سیکریٹری مولانا حسین احمد مظایری نے اقلیتی وزیر وقانون جناب فاروق. صاحب کا کا شکریہ ادا کیا۔_
Like this:
Like Loading...