Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
supremecourt-directive-patanjallicase-anapology-published-everynewspaper-interview-published

پتن جلی معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت. معافی نامہ ہر اس اخبار میں شائع ہونالازمی جس میں انٹرویو شائع ہوا تھا

Posted on 07-08-2024 by Maqsood

پتن جلی معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت.
معافی نامہ ہر اس اخبار میں شائع ہونالازمی جس میں انٹرویو شائع ہوا تھا

نئی دہلی،7اگست ( آئی این ایس انڈیا)

سپریم کورٹ نے منگل کو انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے صدر سے کہا کہ ان کی معافی ان تمام اخبارات میں چھپنی چاہیے تھی جن میں ان کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انھوں نے پتن جلی معاملے میں سپریم کورٹ کے خلاف تبصرہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ معافی ان کے پیسے سے شائع کی جانی چاہیے نہ کہ آئی ایم اے کے خزانے سے۔جسٹس ہیما کوہلی اور سندیپ مہتا کی بنچ نے آئی ایم اے کے سربراہ ڈاکٹر آر وی اشوکن سے پوچھا کہ انہوں نے انٹرویو شائع کرنے والے تمام اخبارات میں معافی چھاپنے کے بجائے صرف ایک ای اخبار اور ایک نیوز ایجنسی سے ہی کیوں معافی مانگی۔

بنچ نے آئی ایم اے کے سربراہ کے وکیل سے کہا کہ ”آپ کو اپنی جیب سے ان تمام اخبارات سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے جن میں یہ انٹرویو شائع ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کے فنڈ سے نہیں۔آئی ایم اے کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل پی ایس پٹوالیا نے کہا کہ وہ توہین عدالت کے الزام سے خود کو صاف کرنے کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔ بنچ نے کہا کہ وہ اپنے لیے مزید پریشانی خرید رہے ہیں۔عدالت نے مزید کہاکہ آپ نیوز ایجنسی سے معافی مانگ کر اپنے ہاتھ نہیں دھو سکتے۔

بنچ نے واضح کیا کہ وہ ایک انٹرویو میں عدالت عظمیٰ کے خلاف کئے گئے تضحیک آمیز تبصروں کے سلسلے میں آئی ایم اے کے سربراہ کی طرف سے معافی مانگنے کی نوعیت سے خوش نہیں ہے۔ بنچ نے کہا کہ معافی نامہ ان تمام اخبارات میں شائع ہونا چاہیے جن میں ان کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ معافی نامہ ان کے اپنے پیسوں سے لکھا جانا چاہیے نہ کہ آئی ایم اے کے پیسوں سے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی اگلی سماعت 27 اگست کو مقرر کی ہے۔

اس سال مئی میں، عدالت عظمیٰ نے رام دیو اور پتن جلی کے ایم ڈی آچاریہ بال کرشنا کیخلاف گمراہ کن اشتہار کے معاملے میں جاری توہین عدالت کی کارروائی میں اپنے بیان سے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے آئی ایم اے سربراہ کی سرزنش کی تھی۔ آئی ایم اے نے پتن جلی اور رام دیو کی طرف سے کووڈ ویکسی نیشن اور جدید ادویات کے خلاف چلائی جا رہی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف عدالت کا رخ کیا تھا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb