Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
six-people-including-aap-leader-sanjay-singh-were-shocked-by-the-court

عآپ رہنما سنجے سنگھ سمیت چھ افراد کو عدالت سے جھٹکاِ. تین ماہ کی قید بحال، 9 اگست کو کرنا پڑے گی خودسپردگی .

Posted on 07-08-2024 by Maqsood

عآپ رہنما سنجے سنگھ سمیت چھ افراد کو عدالت سے جھٹکاِ.
تین ماہ کی قید بحال، 9 اگست کو کرنا پڑے گی خودسپردگی .

 

سلطان پور،7اگست ( آئی این ایس انڈیا)

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور سابق سماج وادی ایم ایل اے اور قومی ترجمان انوپ سانڈا سمیت چھ قصورواروں کی اپیل کو منگل کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کی خصوصی جج ایکتا ورما نے مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے بیس ماہ قبل دی گئی سزا کو بحال کر دیا ہے۔ 11 جنوری 2023 کو عدالت نے کیس میں 6 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید اور ڈیڑھ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس معاملے میں تمام چھ مجرموں کو 9 اگست کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہوگی۔

سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ویبھو پانڈے نے بتایا کہ 19 جون 2001 کو شہر کی سبزی منڈی کے نزدیک فلائی اوور کے پاس سابق سماج وادی ایم ایل اے انوپ سانڈا کی قیادت میں بجلی کی خراب حالت کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے موجودہ راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ، سابق کونسلر کمل سریواستو، وجے کمار، سنتوش اور سبھاش چودھری شامل تھے۔ ان تمام کے خلاف کوتوالی نگر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس وقت کے اسپیشل مجسٹریٹ یوگیش یادو نے 11 جنوری 2023 کو تمام چھ ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی تھی، جس میں ہر ایک کو تین ماہ قید اور 1500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسی حکم کے خلاف اپیل پر وکیل کملیش کمار سنگھ، کرونا شنکر دویدی، اروند سنگھ راجہ، رودر پرتاپ سنگھ مدن، وبھاش سریواستو نے گزشتہ پیشی میں دلائل دیے تھے، جس پر منگل کو فیصلہ سنایا گیا، جس کے بعد عام آدمی پارٹی (اے اے پی) راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور سابق ایم ایل اے اور قومی ترجمان انوپ سانڈا سمیت چھ قصورواروں کی اپیل کو منگل کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کی خصوصی جج ایکتا ورما نے مسترد کر دیا ہے۔ سنجے سنگھ سمیت نو مجرموں کو اب 9 اگست کو عدالت میں خودسپردگی کرنی ہوگی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb