Skip to content
بنارس ہندو یونیورسٹی: بنگلہ دیش کے طلبہ کو ہاسٹل میں قیام کی ملی اجازت
بنارس،7اگست ( آئی این ایس انڈیا)
بنگلہ دیش میں بغاوت کی وجہ سے وہاں ہونے والے تشدد اور لوٹ مار کے پیش نظر، بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) نے بنگلہ دیشی طلباء کے لیے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک قابل تعریف فیصلہ کیا ہے۔ بی ایچ یو نے کیمپس میں رہنے والے بنگلہ دیشی طلباء کو بنگلہ دیش میں حالات معمول پر آنے تک ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی ہے۔بنارس ہندو یونیورسٹی کا یہ فیصلہ ان طلباء کے مفاد میں لیا گیا ہے جنہوں نے یونیورسٹی میں اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے اور پروگرام مکمل ہونے کے بعد لازمی طور پر ہاسٹل خالی کر رہے ہیں۔
بی ایچ یو میں بین الاقوامی مرکز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ایس وی ایس راجو نے کہا کہ بنگلہ دیشی طلبہ کو اپنے ملک واپس آنے میں درپیش چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو طلبہ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنا چاہتے ہیں، انہیں اجازت دی جائے گی۔ اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس کے لیے انہیں کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے طلباء کو یقین دلایا ہے کہ اگر کیمپس میں قیام کے دوران انہیں کسی اور مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یونیورسٹی اس کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔
بنگلہ دیش میں حالات معمول پر آنے تک وہ یہاں رہ سکتے ہیں۔بنگلہ دیش میں گزشتہ ماہ بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہوئے جب طلباء نے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس کوٹہ سسٹم کے تحت 1971 میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی آزادی کی جدوجہد میں لڑنے والے سابق فوجیوں کے خاندانوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 30 فیصد ریزرویشن تھا۔ اس کوٹہ کو ختم کرنے کے لیے طلبہ نے احتجاج شروع کیا تھا جو بغاوت میں بدل گیا۔
Like this:
Like Loading...