Skip to content
پرورشِ پروگرام
جماعت اسلامی ہند ماہم دھاراوی یو نٹ نے ڈائمنڈ بینکٹ ہال میں پرورش پروگرام کا انعقاد کیا جس میں کل 40 والدین نے شرکت کی
ممبئی،8اگسٹ( ایجنسیز)
پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جسے حلقہ خواتین کی کارکن نے پیش کیا اس کے بعد محترمہ یاسمین وسیم صاحبہ نے افتتاحی کلمات ادا کیے
ڈاکٹر تحسین قاسم علی نے جو کہ ماہر نفسیات اور نشے سے نجات کی ماہر ہے موبائل گیم کی لت اور منشیات کے استعمال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیز کا زیادہ اور کم استعمال انسان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے انہوں نے اس ایڈکشن سے نکلنے کے مناسب حل بتائے اور یہ بھی نصیحت کی کہ بچوں کے روٹین کے معاملے میں والدین کو سخت ہونا چاہئے ،فیملی ٹائم کے لئے وقت نکالنا چاہیے
تقریب کی اہم گفتگو ڈاکٹر کاظم ملک صاحب کی تقریر تھی جو کہ ایک لیکچرر اور کاؤنسلر ہے ،مرکزی تعلیمی بورڈ کے ممبر بھی ہیں ،کاظم صاحب نے بڑے ہی سادہ انداز میں والدین کو پیش آ نے والے بچوں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور پھر والدین کی وہ عادات جنہیں خود والدین غلط نہیں سمجھتے اس پر بات کی ،والدین کی علمی کمزوری بچوں کی الجھنوں کا زریعہ ہے بچوں کی پسند کے موضوعات پر بات کرنا چاہیے
پروگرام کی سب سے اہم گفتگو محترم حسیب بھاٹکرصاحب کی تقریر تھی جو کہ مجلس شوریٰ کے ممبر اور اسلامک اسکالر ہیں انہوں نے کہا کہ صحیح نشوونما مادری زبان سے ہے اولاد اللہ کی امانت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پہلے زمانے میں بڑا خاندان اور رشتے دار تربیت کے زرائع ہوا کرتے تھے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا "رشتوں کو تروتازہ رکھو ورنہ اللہ تم کو بے نور کر دے گا”
والدین کی طرف سے اولاد کو سب سے بہترین تحفہ ان کی بہترین تربیت ہے،بچہ ابتدائی دور میں موم کی طرح ہوتا ہے اس کی تربیت ماں کےرحم میں اتے سے شروع ہو جاتی ہے ،ایک حاملہ عورت کو قرآن مجید بلند آواز سے سننا چاہے ،ایسے ہی کتنے نقاط پر انہوں نے بصیرت افروز گفتگو کی
تقریب کا اختتام محترمہ صادقہ صاحبہ کے شکریہ کے کلمات کے ساتھ انجام پایا .
Like this:
Like Loading...