Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
representation-of-scholars-and-political-leaders-of-the-state-of-andhra-pradesh-from-chandrababu-naidu

ریاست آندھراپردیش کے علماء وسیاسی قائدین کی چندرابابو نائیڈو سے نمائندگی

Posted on 08-08-202409-08-2024 by Maqsood
ریاست آندھراپردیش کے علماء وسیاسی قائدین کی چندرابابو نائیڈو سے نمائندگی

 

آندھراپردیش،8اگسٹ( الہلال میڈیا)

 

ریاست آندھراپردیش کے علماء وسیاسی قائدین نےوزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کو متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف ایک عرضی پیش کی ہے، جو ایکٹ ابھی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا گیاہے۔
اس موقع پر اقلیتی حقوق تحفظ کمیٹی کے ریاستی صدر فاروق شبلی کے ساتھ ساتھ علماء کونسل کے صدر مفتی فاروق جمعیت علماء آندھراپردیش کے نائب صدر مولانا حسین احمد مظاہری نے وزیر اعلیٰ کو ایک عرضی پیش کی اور سلیکٹ کمیٹی سے متنازعہ وقف ترمیمی بل پر جامع بحث کرنے کی اپیل کی کیونکہ اس سلسلہ میں مسلم کمیونٹی میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔
اس موقع پر عزت مآب وزیر اعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے تیقن دیا کہ ہماری پارٹی مسلمانوں کی ہر طرح سے حمایت کرے گی۔ اس سے قبل معزز اقلیتی وزیر جناب این ایم ڈی فاروق کو بھی ایک عرضداشت پیش کی جاچکی ہے۔
جناب فاروق شبلی صاحب نے بتایا کہ اس میٹنگ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ، کی جانب سے جو عرضی بھیجی گئی تھی ،اس کو بھی شامل کیا گیا، اس سلسلہ میں کئی دنوں سے ملک کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ریاست اندھرا پردیش کے علما و سیاسی قائدین سے مشاورت کر رہےتھے ،جن میں محمد فاروق شبلی، مفتی فاروق اور مولانا حسین احمد مظاہری شامل ہیں جن کی مسلسل توجہ دہانی اور نمائندگی سے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کو مسئلہ سے واقف کروایا گیا.
اس میٹنگ میں اقلیتی حقوق کے تحفظ سمیتی کے اسٹیٹ میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالغفور ،وقف بورڈ کے سی ای او عبدالقدیر ، ٹی ڈی پی پولیٹ بیورو کے ممبران شریف صاحب ، ٹی ڈی جناردھن صاحب ، سرینواس ریڈی صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔ ٹی ڈی پی اقلیتی شعبہ کے صدر مولانا مشتاق صاحب وغیرہ نے بھی اس وفد کے ساتھ شامل رہے.
#Representation, #scholars, #politicalleaders, #state, #Andhra Pradesh, #ChandrababuNaidu,

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb