Skip to content
فلم اسٹار اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ پر چڑھائی چادر، 1.5 کروڑ کا دیا عطیہ
ممبئی ، 8اگست ( آئی این ایس انڈیا )
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے معروف حاجی علی درگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر انہیں تبرک کے ساتھ قومی ترنگا بھی پیش کیا گیا۔وہ اپنی آنے والی فلم کھیل کھیل میں کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ان کی یہ فلم 15 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اکشے کمار ممبئی میں واقع حاجی علی درگاہ پہنچے۔ اکی نے درگاہ میں چادر چڑھائی اور اپنی فلم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔اس کے علاوہ اکشے کمار کے شاندار کام نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے مطابق، اکشے کمار نے آج صبح تزئین و آرائش کے اخراجات کے ایک حصے کی ذمہ داری لی۔ اداکار نے درگاہ کی تعمیر کے لیے 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا۔ حاجی علی درگاہ ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی اور ماہم درگاہ ٹرسٹ سہیل کھنڈوانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔درگاہ مینجمنٹ ٹرسٹ نے اس قدم کے لیے اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا اور ان کے متوفی والدین کے لیے دعا بھی کی۔ ہر کوئی اداکار کے اس قدم کی تعریف کر رہا ہے۔ حال ہی میں اکشے کمار نے ضرورتمندوں کو کھانا بھی کھلایا تھا۔ اکشے کمار نے گرو جی کا درس اپنے گھر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں اکشے کمار اپنی بہن کے ساتھ گھر کے باہر کھانا تقسیم کرتے نظر آئے تھے۔اداکار نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا اور ان کی بہن گھر سے باہر نکل کر لوگوں کو بلا رہی تھیں اور کھانا تقسیم کر رہی تھیں۔ اکی کے گھر سے بھی واہگورو واہگورو کی آواز آ رہی تھی۔ کھانا دیتے وقت اداکار کی بہن سب کو لنگر کھانے کو کہہ رہی تھیں
Like this:
Like Loading...