Skip to content
نیٹ پی جی امتحان ملتوی نہیں کیا جائے گا: سپریم کورٹ
نئی دہلی ، 9اگست ( آئی این ایس انڈیا )
نیٹ پی جی امتحان 2024 کو ملتوی کرنے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم 5 درخواست گزاروں کی وجہ سے 2 لاکھ طلباء کے مستقبل کو دا ؤ پر نہیں لگا سکتے۔سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ہونے والے نیٹ پی جی امتحان کو لے کر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیٹ پی جی امتحان 2024 کو ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ اس امتحان کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم 5 درخواست گزاروں کی وجہ سے 2 لاکھ طلباء کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ یہ کہتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ اب یہ واضح ہے کہ نیٹ پی جی کا امتحان 11 اگست کو ہی ہوگا۔ درخواست گزار نے 11 اگست کو دو بیچوں میں منعقد ہونے والے امتحان کے انعقاد کو چیلنج کیا تھا اور امتحان ملتوی کرنے کی مانگ کی تھی۔ اس عرضی پر سماعت کے دوران ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا کی بنچ نے منوج مشرا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
بنچ نے کہا کہ ملک میں بہت سارے مسائل ہیں، کیا اب پی جی امتحانات کا شیڈول ہونا پڑے گا؟درخواست گزار نے اپنی درخواست میں 22 جون کو ہونے والے امتحان ملتوی کرنے کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امتحان کو ایک بار پھر سے شیڈول کیا جائے۔ بنچ نے اس مطالبہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ بنچ نے کہا کہ 2 لاکھ سے زیادہ طلباء میں سے صرف 5 نے عرضی داخل کی ہے۔ تاہم، ہیگڑے نے کہا کہ اس مطالبے کی بہت سے طلباء نے حمایت کی ہے اور انہیں تقریباً 50,000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
Like this:
Like Loading...