Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
pawan-kheda-targeted-kamohan-bhagwat-said-hindus-are-in-danger-from-you

جن کے پاس ایک بھی مسلم ایم پی نہیں. وہ وقف بورڈکیلئے اصول وضع کر رہے ہیں، پون کھیڑا کا مودی سرکار پر حملہ

Posted on 12-08-2024 by Maqsood
جن کے پاس ایک بھی مسلم ایم پی نہیں.
وہ وقف بورڈکیلئے اصول وضع کر رہے ہیں، پون کھیڑا کا مودی سرکار پر حملہ
نئی دہلی ،۱۱؍اگست ( آئی این ایس انڈیا )
جب سے مرکزی حکومت نے وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے، اس کی نیت پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اپوزیشن حکمراں جماعت پر حملہ آور ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ جن کے پاس ایک بھی مسلم ایم پی نہیں ہے وہ وقف بورڈ کے اصول بنا رہے ہیں۔پون کھیڑا نے کہا کہ پہلے آپ اس معاملے پر بات کریں، حکمراں پارٹی کے پاس نہ تو لوک سبھا میں کوئی مسلم ایم پی ہے اور نہ ہی راجیہ سبھا میں۔ وہ کسی سے بات چیت کیے بغیر وقف بورڈ پر قواعد بنا رہے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ان کے این ڈی اے کے ساتھیوں چندرابابو نائیڈو اور چراغ پاسوان نے اس کی مخالفت کی ہے، تو ان سے جا کر پوچھیں کہ وہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
کانگریس لیڈر نے کہا کہ میں بی جے پی کو مشورہ دوں گا کہ وہ مختار عباس نقوی سے پوچھیں کہ وہ اس بل کے حق میں ہیں یا اس کیخلاف۔ ان کو جواب مل جائے گا۔ پون کھیڑا نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے ایس سی-ایس ٹی کے حوالہ سے کانگریس پر دئے گئے بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا مایاوتی سے اعتماد اٹھ چکا ہے اور اب ان کی باتوں کو کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔کانگریس لیڈر نے کولکاتا میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کے مبینہ جنسی ہراسانی اور قتل کے معاملے کو سنگین معاملہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ متوفی ڈاکٹر 36 گھنٹے تک اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔
ان کے لیے اتنی سیکورٹی اور سہولیات نہیں تھیں کہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔ ملک کے کسی کونے میں ایسا واقعہ پیش آئے، تو سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ معاشرے میں اس قسم کے جرائم کیوں بڑھ رہے ہیں؟پون کھیڑا نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی موجودہ صورتحال پر بھی اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت ان کی (این ڈی اے) ہے۔ پڑوس میں کیا ہو رہا تھا ان کی خفیہ ایجنسی نے نہیں بتایا؟
بنگلہ دیش کی اقلیتوں کے لیے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ اپوزیشن ان ایشوز پر سوال ضرور اٹھاتی ہے لیکن اگر آپ ایسا کرنے کی پوزیشن میں ہیں تو آپ کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتے؟کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت اور اپوزیشن مضبوط ہے۔ جمہوریت پر حملہ کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں۔ جو لوگ آج بنگلہ دیش اور پاکستان کو دیکھ رہے ہیں وہ سمجھیں گے کہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے ملک کی جمہوریت کی مضبوط بنیاد رکھی تھی۔ کتنا بھی شدید حملہ کیوں نہ ہو، اس ملک کی جمہوریت غیر مستحکم نہیں ہوتی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb