Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
revelations-about-a-rave-party-held-at-supernova-society-sector-94

سپر نووا کی 19 ویں منزل پر’ساقی ساقی میرے ساقی ‘ پر رقص. جام چھلکا نے والے تمام طلباء نکلے، اکثر یت نابالغ کی ، سب قانونی شکنجے میں

Posted on 12-08-2024 by Maqsood

سپر نووا کی 19 ویں منزل پر’ساقی ساقی میرے ساقی ‘ پر رقص.
جام چھلکا نے والے تمام طلباء نکلے، اکثر یت نابالغ کی ، سب قانونی شکنجے میں

نوئیڈا،۱۱؍اگست ( آئی این ایس انڈیا )

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں سپرنووا سوسائٹی، سیکٹر-94، نوئیڈا میں ہونے والے ریو پارٹی کے بارے میں ہونے والے انکشافات نے ایک بار پھر شہر کی توجہ ریو پارٹی پر مبذول کر دی ہے۔ اس سے پہلے بدنام زمانہ یوٹیوبر’’ الوش یادو‘‘ کے معاملے نے ریو پارٹی کو لے کر بڑے انکشافات کیے تھے۔

اس میں سب سے زیادہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ شراب کی بوتل نیچے گرنے کے بعد ہی پارٹی کا پردہ فاش ہو ا، اگر بوتل نیچے نہ گرتی تو پارٹی کا سراغ نہ لگ پاتا جس میں پارٹی کے منتظم سمیت 35 طلباء شامل ہیں۔جن کی عمریں 16 اور 19 سال کے درمیان ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ اس پارٹی میں شامل طالبات بھی ہیں۔

ڈی سی پی نوئیڈا رام بدن سنگھ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ پولیس نے طلباء سمیت چار منتظمین کو حراست میں لے لیا ہے۔بہت سے طلباء و طالبات ایسے ہیں جن کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا گیا ۔حراست میں لیے گئے طالب علموں کی عمریں 16 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔

اس سے قبل ہونے والی پارٹی کے بارے میں جاننے کے لیے ہر کسی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس میں ملوث دیگر افراد کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔معلومات کے مطابق یہ پارٹی سوسائٹی کے ایک فلیٹ میں منعقد کی جا رہی تھی۔ پارٹی میں کھلے عام منشیات اور شراب نوشی کی جارہی تھی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پارٹی کے دوران فلیٹ سے شراب کی بوتل نیچے گر گئی۔ اس سے پریشان ہو کر سوسائٹی کے مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی نوئیڈا پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ وہاں پہنچنے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ کئی ہائی پروفائل خاندانوں کے بچے جمع ہیں اور غیر قانونی طور پر شراب اور منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 35 طلباء کو حراست میں لے لیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر طالب علم دہلی-این سی آر کے مشہور اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ پولیس نے موقع سے بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کی ہے۔ نوئیڈا پولیس نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb