Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
negotiations-fixed-points-will-be-done-based-on-the-joe-biden-formula-and-resolution-hamas

مذاکرات طے شدہ نکات: جوبائیڈن فارمولے اور قرارداد کی بنیاد پر کیے جائیں گے: حماس

Posted on 12-08-202413-08-2024 by Maqsood

مذاکرات طے شدہ نکات:
جوبائیڈن فارمولے اور قرارداد کی بنیاد پر کیے جائیں گے: حماس

دوحہ،12اگست ( آئی این ایس انڈیا)

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ثالث ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکراتی عمل کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے وہیں سے بات شروع کی جائے جہاں پچھلی نشست میں پہنچ گئی تھی۔ نیز 15 اگست کو طلب کیے گئے اجلاس میں مذاکرات امریکی صدر جوبائیڈن کے ویژن اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ہونے چا ہیے۔حماس نے اس امر کا اظہار اتوار کے روز کیا ہے۔ اس سے پہلے تین ثالث ملکوں کا مشترکہ بیان سامنے آیا تھا کہ اسرائیل اور حماس 15 اگست سے ہونے والے مذاکراتی عمل کا حصہ بنیں تاکہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں حتمی تفصیلات پر عملدر آمد ہوسکے۔

ثالثوں کے اس مشترکہ بیان پرمبنی مطالبے پر اسرائیل نے فوری کہا کہ وہ اپنی مذاکراتی ٹیم بھیجے گا۔ مگر اس کے اگلے ہی روز غزہ کے سکول اور خان یونس وغیرہ میں اپنی بد ترین بمباری کر کے اپنا دوسرا چہرہ ایک بار پھر دکھا دیا۔ حماس نے ثالثوں کے مذاکرات سے متعلق مطالبے پر کہا تھا کہ وہ تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ اب اتوار کے روز حماس کا جواب سامنے آگیا ہے۔حماس کی طرف سے جواب میں ثالث ملکوں سے کہا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کو وہیں سے شروع کیا جائے جہاں پر رکے تھے، بجائے اس کے اب کی بار پھر کوئی نیا نکتہ اٹھا دیا جائے۔اور پھر مذاکرات بامعنی بننے کے بجائے محض ایک نشست بن کر رہ جائیں۔ خیال رہے پچھلے ہفتے بتایا گیا تھا امکانی طور پر اس بار مذاکرات مصری دارالحکومت قاہرہ یا قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔

حماس نے ثالث ملکوں سے اپنے تازہ رابطے میں کہا کہ بات وہیں سے شروع کریں جہاں بات 2 جولائی 2024 تک پہنچ گئی تھی اور حماس نے بھی اس سے اتفاق کیا تھا۔ نیز اس نشست کو بھی پہلے کی طرح جوبائیڈن کے ویژن اور سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ ثالث ملک یہ بات قابض اسرائیل پر لاگو کریں بجائے اس کے کہ اگلے متوقع مذاکراتی دور میں پھر کچھ نئی تجاویز پیش کر دی جائیں۔ بلا شبہ اس طرح تو 15 اگست کو بھی مذاکرات نشست برائے نشست بن کر رہ جائیں گے اور معاملہ لٹکا ہی رہ جائے گا۔

حماس کے مطابق ‘ نئی تجاویز کی طرف مذاکرات کا رخ موڑ دینے سے قابض جارحیت کو مزید وقت دینے والی بات ہو گی کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے۔واضح رہے سات اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے اب تک تقریبا چالیس ہزار فلسطینی قتل کر لیے ہیں۔ اس دوران زخمی فلسطینیوں کی تعداد 92 ہزار سے زائد ہے۔ اس کے باوجود کہ ثالث ملکوں کے حالیہ مشترکہ بیان کے مطابق مذاکراتی عمل حتمی تفصیلات کی طرف ہے،اسرائیل نے فلسطینی قتل عام اور نسل کشی تیز کررکھی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb