خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل سے پورا ملک صدمہ میں ہے: راہل گاندھی
نئی دہلی ،14اگست ( آئی این ایس انڈیا)
کولکاتہ میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر پورا ملک غصے میں ہے۔ اب راہل گاندھی نے بھی اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا اور کہا کہ کولکاتہ میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ سے پورا ملک صدمے میں ہے۔ جس طرح اس کیخلاف ہونے والے ظالمانہ اور غیر انسانی فعل کی تہہ در تہہ پردہ فاش ہو رہی ہے، اس سے ڈاکٹرز برادری اور خواتین میں عدم تحفظ کی فضا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملزمان کو بچانے کی کوشش اسپتال اور مقامی انتظامیہ پر سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔
اس واقعے نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر میڈیکل کالج جیسی جگہ پر ڈاکٹرز محفوظ نہیں تو والدین کس بنیاد پر اپنی بیٹیوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے پر بھروسہ کریں؟ نربھیا کیس کے بعد بنائے گئے سخت قوانین بھی ایسے جرائم کو روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟خواتین کیخلاف مسلسل جرائم کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے اسی پوسٹ میں مزید کہا کہ ہر پارٹی، ہر طبقہ کو سنجیدگی سے بات چیت کے لیے اکٹھا ہونا چاہی
اور ہاتھرس سے اناؤ، اور کٹھوعہ سے کولکاتہ تک خواتین کے خلاف مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات پر ٹھوس اقدامات کرنا چاہیے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ میں اس ناقابل برداشت تکلیف میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہیں ہر حال میں انصاف ملنا چاہیے اور مجرموں کو ایسی سزا ملنی چاہیے جو معاشرے میں ایک مثال بن جائے۔