Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
kolkata-rape-time-case-notices-to-two-doctors-including-bjp-leader-locket-chatterjee

کولکاتہ عصمت دری وقتل کیس: بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی سمیت دو ڈاکٹروں کو نوٹس

Posted on 18-08-2024 by Maqsood

کولکاتہ عصمت دری وقتل کیس:
بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی سمیت دو ڈاکٹروں کو نوٹس

کولکاتہ،18اگست ( آئی این ایس انڈیا)

سی بی آئی کولکاتہ ٹرینی ڈاکٹر ریپ-قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن بنگال پولیس بھی اپنی سطح پر اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بنگال پولیس نے بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی اور آر جی کار اسپتال کے دو ڈاکٹروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس معاملے میں مبینہ ملزم سنجے رائے پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے۔ 9 اگست کو کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں ڈیوٹی کے دوران ایک پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا۔بنگال حکومت نے ڈاکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

کولکاتہ پولیس نے آر جی کار اسپتال کے ایک ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل سے متعلق افواہیں پھیلانے کے معاملے میں دو ڈاکٹروں – ڈاکٹر کنال سرکار اور ڈاکٹر سبرنو گوسوامی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ پولیس نے بی جے پی لیڈر لاکٹ چٹرجی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ ان سبھی کو آج سہ پہر تین بجے پولیس کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ڈاکٹر سبرنو گوسوامی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے اور اس میں 150 گرام منی ملی ہے، شرونی کی ہڈی میں فریکچر ہے اور یہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ ہے۔

کولکاتہ پولیس نے ان تمام دعوؤں کو جعلی خبر قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی ہے۔مغربی بنگال کے دارالحکومت کے سرکاری اسپتال کے سیمینار ہال سے 32 سالہ ڈاکٹر کی نیم عریاں لاش ملی۔ اس واقعے کے سلسلے میں ہفتے کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کا تعلق اسپتال سے نہیں تھا لیکن وہ اکثر وہاں آتا تھا۔اس معاملے پر ملک بھر کے ڈاکٹرز بھی سراپا احتجاج ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سنجے رائے کے موبائل سے کئی فحش ویڈیوز ملی ہیں۔ ایسے میں سی بی آئی اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا ملزم نے پہلے کوئی جرم کیا ہے؟ خیال کیا جا رہا ہے کہ نفسیاتی ٹیسٹ میں سنجے رائے کے کئی راز کھل سکتے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb