Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
Bail application of 74-year-old Haji Saleem, arrested on terrorism charges, filed in Supreme Court

کولکاتہ عصمت دری کیس: بنگال حکومت سے سپریم کورٹ کے تلخ ترین سوال

Posted on 20-08-2024 by Maqsood

کولکاتہ عصمت دری کیس: بنگال حکومت سے سپریم کورٹ کے تلخ ترین سوال

نئی دہلی،20اگست (آئی این ایس انڈیا)
کولکاتہ عصمت دری-قتل کیس کی سماعت منگل (20 اگست) کو سپریم کورٹ میں ہوئی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت سے تیکھے سوالات کئے۔چیف جسٹس نے ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل سے پوچھا کہ جب آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کر رہے تھے تو پولیس کیا کر رہی تھی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کولکاتہ عصمت دری اور قتل کا معاملہ ایک سنگین معاملہ ہے کیونکہ اس کا تعلق صحت کارکنوں کی حفاظت سے بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون ڈاکٹر کے خلاف کئے گئے جرم کا علم ہونے کے بعد میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش نے اسے خودکشی قرار دیا۔ ایف آئی آر بھی تاخیر سے درج کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ کیا ایف آئی آر میں مقتولہ کے قتل کا ذکر ہے؟ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب یہ واقعہ ہوا تو پرنسپل کہاں تھے، کیا کر رہے تھے۔ ایف آئی آر شام کو درج کی گئی اور اسے خودکشی قرار دیا گیا۔تاہم ریاستی حکومت کے وکیل کپل سبل نے اس کی تردید کی۔ 14 اگست کو میڈیکل کالج میں ہونے والی توڑ پھوڑ کے بارے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ جب یہ واقعہ ہو رہا تھا تو پولیس کیا کر رہی تھی؟ پولیس کا کام جائے وقوعہ کی حفاظت کرنا ہے۔
ڈاکٹر سندیپ گھوش کو دوسری جگہ نوکری دینے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ عدالت نے کیس کی جانچ کر رہی سی بی آئی سے اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کی ہے۔سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ وہ نیشنل ٹاسک فورس کا تقرر کر رہی ہے۔ اس کا کام ملک بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی حفاظت کے بارے میں مطالعہ کرنا اور تجاویز دینا ہے۔ عدالت نے یہ بھی بتایا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے آرام کی جگہ نہیں ہے۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ملک بھر کے ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ پورا ملک آپ کی حفاظت کو لے کر فکر مند ہے۔
عدالت پر بھروسہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو دوبارہ کام پر واپس آنا چاہیے۔مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔طویل انتظار کے بعد، انہیں ایک وزیٹ ملتی ہے، جو اب کینسل ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو رات 8.30 بجے اس کی لاش ملی، جب کہ ایف آئی آر 11.45 بجے درج کی گئی۔ ایف آئی آر والد کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔ متاثرہ کی موت 9 اگست کی صبح 3 بجے سے 5 بجے کے درمیان ہوئی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر حکم دے گی، لیکن فی الحال مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ میڈیا میں تنقید کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی نہ کی جائے۔ کولکاتہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی معلومات دینے والے کئی لوگوں کو نوٹس بھیجے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb