Skip to content
آندھرا پردیش فارما کمپنی میں دھماکے میں 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی
آندھرا پردیش22اگسٹ( ایجنسیز)
آندھرا پردیش کے انکاپلی میں ایک دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ اچوتپورم اسپیشل اکنامک زون میں ہوا۔دھماکہ سپیشل اکنامک زون میں واقع فارما فرم کے پلانٹ Escientia کمپنی میں ہوا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے این ٹی آر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹر نے کہا، ’’یہ واقعہ ری ایکٹر دھماکے کی وجہ سے نہیں ہوا‘‘۔ حکام کو شبہ ہے کہ یہ آگ بجلی سے لگی ہے۔ پلانٹ میں تقریباً 380 ملازمین دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔حادثہ دوپہر 2:15 کے قریب دوپہر کے کھانے کے وقت پیش آیا، جس سے بڑی تباہی ٹل گئی۔ جائے واقعہ سے ملنے والی تصاویر میں آس پاس کے دیہاتوں کو دھواں اُڑتا اور لپیٹ میں لے رہا ہے۔
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کل جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے اور ضلع کلکٹر اور پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داری کا تعین کرنا ہوگا۔
Like this:
Like Loading...