Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
president-zelensky-said-welcome-to-pm-modis-arrival-in-ukraine

پی ایم مودی کے یوکرین پہنچنے پر صدرزیلینسکی نے کہا’خوش آمدید‘

Posted on 24-08-2024 by Maqsood

پی ایم مودی کے یوکرین پہنچنے پر صدرزیلینسکی نے کہا’خوش آمدید‘

کیف؍لندن ، 23اگست ( آئی این ایس انڈیا )

پی ایم مودی پولینڈ کے دو روزہ دورے کے بعد آج یوکرین پہنچ گئے ہیں۔ یہاں انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کی۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں پی ایم مودی ہاتھ ملانے کے بعد زیلنسکی سے گلے ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔روس- یوکرین جنگ کے پیش نظر پی ایم مودی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ زیلنسکی سے ملاقات میں کن امور پر بات ہوگی۔ توقع ہے کہ پی ایم مودی جنگ کے پرامن حل کے سلسلے میں صدر زیلنسکی کے ساتھ اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے۔

پی ایم مودی اس سے پہلے ماسکو گئے تھے اور اس دورے کے چھ ہفتے بعد وہ یوکرین پہنچے ہیں۔ 1991 میں یوکرین کی آزادی کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کیف میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مہلوک بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس سے قبل دونوں رہنما ایک دوسرے سے ملے تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر زیلنسکی نے یوکرین میں جاری تنازعہ اور اس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زیلنسکی نے وزیر اعظم مودی کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس دوران پی ایم مودی زیلنسکی کو ہمت دیتے ہوئے نظر آئے۔ پی ایم مودی یوکرین پہنچے اور زیلنسکی سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی اور زیلنسکی نے ایک دوسرے سے مصافحہ اور گلے مل کر استقبال کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کیف میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مہلوک بچوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس سے قبل دونوں رہنما ایک دوسرے سے ملے تھے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی اور صدر زیلنسکی نے یوکرین میں جاری تنازعہ اور اس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے وزیر اعظم مودی کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ کیف پہنچنے پر ہندنژاد یوکرینی عوام نے وزیر اعظم مودی کا پرتپاک استقبال کیا،وزیر اعظم مودی یوکرین کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb