Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
It is necessary to obtain an Umrah permit, announced the Ministry of Hajj and Umrah

عمرہ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے، وزارت حج و عمرہ کا اعلان

Posted on 24-08-2024 by Maqsood

عمرہ پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہے، وزارت حج و عمرہ کا اعلان

ریاض، 23اگست ( آئی این ایس انڈیا )

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ وقت کی پابندی بھی کرنی چاہیے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ’نسک’یا ’توکلنا‘ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں دن، تاریخ اور وقت بھی موجود ہوتا ہے۔عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد ایک ایس ایم ایس بھی اجازت نامہ حاصل کرنے والے کو موصول ہوتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ پرمٹ حاصل کرنے کے بعد اس کے مطابق وقت کی پابندی ضروری ہے تاکہ دوسروں کے لیے پریشانی نہ ہو اور عمرے کے لیے گھر سے نکلنے سے قبل یہ ضرور چیک کرلیں کہ آپ کے پرمٹ کا وقت، دن اور تاریخ درست ہے یا نہیں۔وزارت نے بتایا کہ اگر پرمٹ حاصل کرنے والا وقت پر حاضری نہ دے سکتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اجازت نامہ قبل از وقت منسوخ کردے تاکہ دوسرا پرمٹ حاصل کرنے میں اسے آسانی ہو۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb