Skip to content
غزہ میں جنگ بندی، ثالث مصر کا امریکی تجویز پر تحفظات کا اظہار
قاہرہ، 23اگست ( آئی این ایس انڈیا )
مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تحفظات دور کرنے کی امریکی تجویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے والے مصر میں عہدیداروں نے بتایا کہ حماس کئی وجوہات کی بنا پر اس تجویز سے اتفاق نہیں کرے گی۔مذاکرات کے بارے میں براہِ راست معلومات رکھنے والے ایک مصری اہلکار نے کہا کہ ’امریکی تجویز کے لیے معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وعدے تو کر رہے ہیں لیکن ضمانت نہیں دے رہے۔
حماس اسے قبول نہیں کرے گی کیونکہ اس کا بظاہر مطلب یہ ہے کہ حماس چھ ہفتوں کی لڑائی میں وقفے کے بدلے میں شہری یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس میں جنگ بندی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔مصری اہلکار نے یہ بھی کہا کہ اس تجویز میں واضح طور پر یہ نہیں کہا گیا کہ اسرائیل غزہ میں دو سٹریٹیجک راہداریوں، مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد کے قریب فلاڈیلفی کوریڈور اور نیٹزاریم کے مشرقی مغربی کوریڈور سے اپنی فوج ہٹا لے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے علاقے سے انخلا کے وعدے کے ساتھ فلاڈیلفی کوریڈور میں اپنی فوجی تعداد کم کرنے کی پیشکش کی ہے۔مصری عہدیدار نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اور یقیناحماس کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔
Like this:
Like Loading...