Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
honorable-judge-p-aruna-kumaris-speech-at-moscows-law-awareness-campaign

غریب اور قانون سے نا واقف لوگوں کو عدالتوں کی جانب سے مفت وکیل کی سہولت. میسکو کے قانون شعوری بیداری مہم سے معزز جج پی ارونا کماری صاحبہ کا خطاب

Posted on 24-08-2024 by Maqsood

غریب اور قانون سے نا واقف لوگوں کو عدالتوں کی جانب سے مفت وکیل کی سہولت.
میسکو کے قانون شعوری بیداری مہم سے معزز جج پی ارونا کماری صاحبہ کا خطاب

حیدرآباد24اگسٹ(پریس نوٹ)

سگنل پر بھیک مانگنے والے بھکاریوں کیلئے شیلٹر ہوم قائم کرنا چاہیے۔ اسکولوں اور کالجوں میں لڑکیوں کیلئے مارشل آرٹس سکھانے کا نظم ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہارمیسکوایجوکیشنل کامپلکس کاروان میں قانون شعور بیداری مہم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میسکو کے اعزازی صدر ڈاکٹر غوث محی الدین علی صاحب نے صدارتی خطاب میں کیا۔ شریمتی بی ارونا کماری سکریٹری آف لیگل سرویزس اتھاریٹی اینڈ سیکنڈایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کریمنل کورٹ، نا مپلی نے کہا کہ غریب اور معاشی طور پر کمزور لوگوں کوعدالتوں کی جانب سے مفت وکیل فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا علم بہت کم لوگوں کو ہے جس کی وجہ سے کئی غریب لوگ جیلوں میں محروس ہیں۔

انہوں نے طلباء طالبات کو کئی قانونی معلومات فراہم کی اور نصیحت کی کہ بہترین شہری بن کرر ہیں اور قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ادارہ میسکو کی خدمات سے بہت متاثر ہو کر کہا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کا پروگرام میسکو کے اشتراک سے کرتی رہیں گی۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اعزازی سکریٹری میسکو ڈاکٹر کوثر شاہین صاحبہ نے کہا کہ میسکو کے اقلیتوں کی خدمت کے چالیس سال مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ ادارہ کو شہر کے دردمند ڈاکٹروں نے آج سے چالیس سال پہلے قائم کیا۔ میسکو کے ان چالیس سال میں عوام کیلئے بالخصوص اقلیتوں کی خدمت کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔ چاہے وہ طبی خدمات ہو کہ سماجی یا تعلیمی خدمات ہو۔ بالخصوص تعلیمی میدان میں میسکو کے خدمات نا قابل فراموش ہیں۔میسکو کے تحت کے جی سے پی جی تک کم فیس میں تعلیم حاصل کرنے کا زریں موقع ہے۔

میسکو کالج جو کہ شہر کے بہت ہی پسماندہ علاقہ میں قائم ہے اس کے باوجود یہاں کے طلباء وطالبات دنیا کے ہر کونے میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ اس علاقہ کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں میسکو کالج کا بہت بڑا رول ہے۔ میسکو کے تحت اسکولس، جونیر کالج، ڈگری کالج، ایم بی اے، ایم سی اے اور فارمسی وغیرہ چلائے جاتے ہیں۔ یہاں کا تعلیمی انفر اسٹکچر بہت اعلی ہے جو ماڈرن ٹکنالوجی سے ہم آہنگ ہے۔ یہاں کے لکچر رس بھی اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور کئی لکچر رس پی ایچ ڈی ہیں۔ یہ ادارہ شہر کے اعلی تعلیمی اداروں میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ یہ تمام تعلیمی ادارہ جات تلنگانہ اور مرکزی حکومتوں سے منظور شدہ ہیں۔

ڈاکٹر نعیم خان صاحب نے کہا کے سماج کی ترقی اور اس ادارہ کی مزید ترقی کیلئے طلباء و طالبات کو چاہیے کے وہ سخت محنت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اس ادارہ کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے ادارہ کی ترقی پر اسٹاف اور میسکو کے ذمہ داران کی سراہنا کی۔ یہ تعلیمی ادارہ جات نائب صدر و کنویز ڈاکٹر سمیع اللہ خان صاحب کی نگرانی میں چلائے جاتے ہیں جو معیار تعلیم اور طلباء کے روزگار پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ ڈاکٹر صالحہ فردوس پرنسپل پی جی کالج اور ڈاکٹرہنمنت شاستری پرنسپل فارمیسی کالج نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ایڈوکیٹ عبدالواسع صاحب اور محمدمجید الدین صاحب اور ان کی پیرالیگل والینٹرس ٹیم نے کاروائی چلائی۔کانفرنس ہال سامعین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb