Skip to content
مرکزی وزیر کرن رجیجو سے’ ہویٰ پرست‘ صوفیوں کی ملاقات ، صوفی کوریڈور پر تبادلہ
نئی دہلی ،۲۴؍اگست (آئی این ایس انڈیا)
نام نہاد صوفیوں اور مجاوروں کے ایک وفد نے بی جے پی کی معروف خاتون لیڈر شاذیہ علمی کی معیت میں مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ملاقات کی ۔اس وفد نے ہندوستان کے بھرپور روحانی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے صوفی راہداری کی ضرورت پر زور دیا جس سے دنیا بھر کے لاکھوں عقیدتمندوں اور سیاحوں کی درگاہوں اور خانقاہوں تک رسائی آسان ہو سکے گی۔پریس ریلیز کے مطابق صوفی راہداری پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ وفد نے ہندوستان بھر میں مسلمانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے اپنے اجتماعی عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور مہارت کی ترقی کے اقدامات شامل ہیں، جس کا مقصد معیار زندگی کو بلند کرنا اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ کوششیں وقف کی نئی ترامیم کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں، جس کے لیے وفد نے حمایت کا اظہار کیا، ساتھ ہی ساتھ کمیونٹی کے بعض خدشات کا بھی اظہار کیا۔کرن رجیجو نے صوفی وفد کو آئندہ چند ہفتوں میں ہونے والی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی۔
اس ملاقات اور گفتگو کا بنیادی محور ہندوستان کی سرکردہ درگاہوں کے ارد گرد عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی تھی، جس کا آغاز اجمیر شریف سے ہوا، جس کا تصور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کیا تھا۔ اس وفد کی نمائندگی حاجی سید سلمان چشتی نے کی اور مرکزی وزیر کو اجمیر شریف کے مقدس تبرکات پیش کیا نیز ان کی دستاربندی پیش کی۔ انہوں نے کچھ صوفی آرٹ ورکس بھی پیش کئے۔
مرکزی وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں سید افشاں چشتی، منظور الحق قطبی، سید انفال نظامی، سید ناصر الدین چشتی،صوفی جواد احمد اور افضل اسحاق علمی جیسے صوفیوں اور قبورپرستوں کا ٹولہ شامل تھا ۔وفد کاماننا ہے کہ دنیا روحانی رہنمائی کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے، صوفی کوریڈور اور اس سے منسلک اقدامات نہ صرف ملک کی حیثیت کو ایک روحانی مرکز کے طور پر بڑھا دیں گے۔
Like this:
Like Loading...