Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
uniform-civil-code-muslims-should-not-be-brought-without-taking-them-into-confidence-prashant-kishore

انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور مرکز کی پنشن اسکیم کی تعریف میں رطب اللسان

Posted on 25-08-2024 by Maqsood

انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور مرکز کی پنشن اسکیم کی تعریف میں رطب اللسان

پٹنہ، 25اگست ( آئی این ایس انڈیا )

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں منعقد جن سوراج مہیلا سمواد میں انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے ذات پات کی مردم شماری کو لے کر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ اس دوران انہوں نے ترقی کے معاملہ پر بہار کے لیڈروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ذات پات کی مردم شماری سے بہار میں غربت ختم ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو کانگریس کی حکومت والی ریاست میں ذات پات کی مردم شماری کرانی چاہئے۔

سرکاری ملازمین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت نے ہفتہ (25 اگست 2024) کو یونیفائیڈ پنشن اسکیم کو منظوری دے دی۔ پرشانت کشور نے مرکزی حکومت کے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا، مرکزی حکومت اپنے ملازمین کے لیے یو پی ایس اسکیم لائی ہے، جس میں 23 لاکھ ملازمین شامل ہیں۔ مرکز نے اوپی ایس اور این پی ایس کے درمیان درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔پرشانت کشور نے کہا کہ جب آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ترقی کی بات کرتے ہیں تو وہ مضحکہ خیز لگتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تیجسوی یادو 6 مہینے پہلے تک نتیش کمار کے ساتھ تھے، نتیش کمار پہلے ہی ملازمین کے حقوق چھین چکے ہیں۔ پرشانت کشور نے کہا، جن سوراج 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں 243 سیٹوں پر لڑیں گے، جس میں 40 فیصد خواتین امیدوار ہوں گی۔بہار میں خواتین کی حالت بہت خراب ہے۔ اب بہار پر لالو یادو، نریندر مودی کی حکومت نہیں ہوگی اور نتیش کمار عوام کی حکمرانی کی ضرورت ہے۔

پرشانت کشور نے کہا، جن لیڈروں نے بہار کو لوٹا ہے، جنہوں نے یہاں کے لوگوں کو کنگال کیا ہے اور جنہوں نے بچوں کے مستقبل کو برباد کیا ہے، انہیں ووٹ نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے وہاں موجود خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ آدھا پیٹ کھائیں لیکن اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کے بچے نہیں پڑھتے، انہیں کوئی ڈاکٹر اور انجینئر نہیں بنا سکتا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb