Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
finally-champai-suren-announced-to-join-bjp

آخر کار چمپئی سورین بھاجپا نے میں شمولیت کا اعلان کر دیا

Posted on 27-08-2024 by Maqsood

آخر کار چمپئی سورین بھاجپا نے میں شمولیت کا اعلان کر دیا

نئی دہلی،۲۷؍اگست ( آئی این ایس انڈیا)

چمپائی سورین، ایک ممتاز آدی باسی رہنما اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ 30 اگست کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے اس کی تصدیق کی ہے، خیال رہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ نے بی جے پی میں شمولیت کے لیے دعوت دی تھی۔واضح ہوکہ جھارکھنڈ، جس کی 81 اسمبلی سیٹیں ہیں، کے لیے اس سال اکتوبر-نومبر میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین نے کچھ عرصہ قبل مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی۔ وہ 30 اگست کو رانچی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

پچھلے ہفتے چمپئی سورین نے کہا تھا کہ وہ سیاست نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تین آپشنز دیئے ہیں ریٹائرمنٹ، پارٹی کا قیام یا پھر اتحاد۔ میں ریٹائر نہیں ہوں گا، پارٹی کو مضبوط کروں گا، نئی پارٹی بناؤں گا اور راستے میں کوئی اچھا دوست ملا تو اس کے ساتھ آگے بڑھوں گا۔چمپئی سورین کا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پارٹی جھارکھنڈ میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ چمپئی کی بی جے پی میں شمولیت کو ایک حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل آدی باسی برادریوں میں پارٹی کا اثر و رسوخ بڑھنے کا امکان ہے۔

ہیمنت سورین کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کے بعد جے ایم ایم لیڈر (چمپئی سورین )کو وزیراعلیٰ کے عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ پھر جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی اور 3 جولائی کو چمپئی سورین کو سی ایم کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ناخوش تھے کہ ہیمنت سورین کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی عوامی زندگی کے آغاز میں،

صنعتی گھرانوں کیخلاف مزدوروں کی آواز اٹھانے سے لے کر جھارکھنڈ تحریک تک، میں نے ہمیشہ عوامی فکر کی سیاست کی ہے۔ میں ریاست کے آدی باسیوں، مقامی لوگوں، غریبوں، مزدوروں، طلباء اور پسماندہ طبقے کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔ چاہے وہ کوئی بھی عہدہ پر فائز رہے یا نہ رہے، وہ ہر لمحہ عوام کے لیے دستیاب رہے، ان لوگوں کے مسائل کو اٹھاتے رہے جنہوں نے ریاست جھارکھنڈ کے ساتھ اپنے لیے بہتر مستقبل کا خواب دیکھا تھا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb