Skip to content
کنگنا رناوت کے بیان پر کانگریس پارٹی کا حملہ.
ملک کے کسانوں سے معافی مانگیں بھاجپا رکن پارلیمنٹ
وارانسی،۲۷؍اگست ( آئی این ایس انڈیا)
بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت کے کسانوں کی تحریک اور بنگلہ دیش میں پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بیان پر ہنگامہ ہے۔ کانگریس اس بیان پر حملہ آور ہے۔ کانگریس کے یوپی ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ کنگنا کو فوری طور پر بی جے پی سے نکال دیا جانا چاہیے۔اجے رائے نے کہا کہ کنگنا رناوت نے انتہائی گھٹیا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کسانوں کی تحریک کے دوران عصمت دری اور قتل کا الزام لگایا جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔ کنگنا رناوت کو پورے ملک کے کسانوں سے معافی مانگنی چاہئے اور بی جے پی کو انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکال دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کنگنا رناوت کمل کے پھول پر لوک سبھا الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں تو ان کا بیان پارٹی سے مختلف کیسے ہو سکتا ہے۔ خط جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ کنگنا رناوت کے خلاف فوری کارروائی کرے اور انہیں پارٹی سے نکال دے۔ اگر بی جے پی ایسا نہیں کرتی ہے تو آنے والے وقت میں ملک کے کسان انہیں جواب دیں گے۔عیاں شدکہ ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جو کچھ بنگلہ دیش میں ہوا ہے اگر ہماری اعلیٰ قیادت مضبوط نہ ہوتی تو وہ یہاں (ہندوستان میں) ہونے میں زیادہ دیر نہ لگتی۔
یہاں کسان تحریکیں چل رہی تھیں، وہاں لاشیں لٹکی تھیں، وہاں عصمت دری ہو رہی تھی۔ کسانوں کی طرف سے طویل منصوبہ بندی کی گئی تھی، جیسا کہ بنگلہ دیش میں ہوا تھا۔ چین اور امریکہ جیسی غیر ملکی طاقتیں یہاں کام کر رہی تھیں۔وہیں بی جے پی نے کنگنا رناوت کے اس بیان سے خود کو الگ کرلیا۔ بی جے پی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کسانوں کی تحریک پر دیا گیا بیان پارٹی کی رائے نہیں ہے۔ بی جے پی نے کنگنا کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسا کوئی بیان نہ دیں۔
Like this:
Like Loading...