Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
gaza-ceasefire-talks-continue-work-is-going-on-to-solve-problems-white-house

غزہ جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں ،مسائل دور کرنے پر کام ہو رہا ہے: وائٹ ہاؤس

Posted on 28-08-2024 by Maqsood

غزہ جنگ بندی مذاکرات جاری ہیں ،مسائل دور کرنے پر کام ہو رہا ہے: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ،۲۷؍اگست ( آئی این ایس انڈیا)

وائٹ ہاؤس کے مطابق، غزہ جنگ بندی اور یرغمالوں کے بارے میں معاہدے کے حصول کے لیے قاہرہ مذاکرات میں اب بھی پیشرفت ہورہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ مخصوص مسائل کو حل کرنے کے لیے اگلے چند دن تک ورکنگ گروپوں کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی۔ایک ورچوئل بریفنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، کربی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ مذاکرات منقطع ہو چکے ہیں اور کہا کہ اس کے برعکس، وہ تعمیری تھے۔

کربی نے کہاکہ مذاکرات دراصل ایک ایسے مقام پر ہیں جہاں انہیں لگا کہ اگلا منطقی قدم یہ ہے کہ نچلی سطح پر ورکنگ گروپس کو بیٹھ کر تمام تر تفصیلات کو آگے بڑھانا چاہیے،’کربی نے کہا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ مشیر بریٹ میک گرک، جو ان مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں، ورکنگ گروپ مذاکرات شروع کرنے کے لیے ایک اضافی دن وہاں رہنے کے بعد جلد ہی قاہرہ سے روانہ ہو جائیں گے۔کربی نے کہا کہ ورکنگ گروپس کے لیے حل طلب مسائل میں سے ایک حماس کے زیر حراست یرغمالوں اور اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طے پانے والی تفصیلات میں یہ شامل ہوگا کہ کتنے یرغمالوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے، ان کی شناخت کیا ہے اور ان کی ممکنہ رہائی کی رفتار کیا ہوگی۔کئی مہینوں سے جاری رہنے والی یہ بات چیت غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کو ختم کرنے یا عسکریت پسند گروپ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے بقیہ یرغمالوں کو رہا کرنے کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔مذاکرات کا تازہ ترین دور علاقائی کشیدگی میں اضافے کے خطرے کے دوران عمل میں آیاتھا۔

اختتام ہفتہ حزب اللہ نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ اور ڈرون داغے دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک بڑے حملے کو ناکام بنانے کے لیے تقریباً 100 جیٹ طیاروں سے لبنان پر حملہ کیا۔تاہم کربی نے کہا کہ ہفتے کے آخر میں سرحد کے آرپار اس جنگ کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں جاری مذاکرات کے اہم نکات میں فلاڈیلفی کوریڈور میں اسرائیلی موجودگی کا مطالبہ شامل ہے، جو مصر کی جنوبی سرحد کے ساتھ غزہ میں 14.5 کلومیٹر طویل زمینی پٹی ہے۔

اسرائیل وہاں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے اور حماس غزہ میں اسرائیلی موجودگی کو مسترد کرتا ہے۔کربی نے کہاکہ اس بارے میں پیش رفت جاری ہے اور مذاکرات میں موجود ہماری ٹیم بات چیت کو تعمیری قرار دیتی ہے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، کم از کم 40,000 افراد شہید ہو چکے ہیں، اس کے تقریباً 23 لاکھ لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ہے، جس سے ہلاکت خیز بھوک اور بیماری میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

اشتہارات

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb