Skip to content
شہید راه جمعیۃ حافظ خلیل اللہ سپرد خاک
بلڈانہ 28 اگست (رپورٹ ۔ذوالقرنین احمد )
مورخہ ۲۶ اگست ۲۰۲۴ بروز پیر بعد نماز عصر ممبئی بھیونڈی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے بے لوث خادم حافظ شیخ خلیل الله امینی رحمۃ اللّٰہ علیہ صدر جمعیت علماء ضلع بلڈانہ و معاون ناظم تنظیم جمعیۃ علماء علاقہ ودربھ و رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم بیماری کے باوجود جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی 25 اگست 2024 بروز اتوار کی منعقده میٹنگ بمقام صابو صدیق مسافرخانہ میں شرکت کی غرض سے تشریف لے گے تھے میٹنگ کے بعد ۲۶ اگست ساڑھے چار بجے بس اسٹینڈ پر اپنے کسی رشتہ دار کے ساتھ پہونچے بس میں بیٹھنے کے بعد روانگی سے پہلے اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا حاضرین وقت نے جو ہو سکا کوششیں کیں لیکن وقت اجل آچکا تھا اسے کون ٹال سکتا تھا جسم کی روح پرواز کرگئی .
مولانا حلیم اللہ قاسمی و دیگر ذمہ داران جمعیۃ علماء نے مرحوم کے اہل خانہ کا منشا معلوم کر کے جسد خاکی کو آبائی وطن بھیجنے کے لئے ضروری کارروائی کروا کر بذریعہ ایمبولینس بلڈانہ کے لیے روانہ کیا اور ۲۷ / اگست ۲۰۲۴ء کو اس شہید راہ جمعیۃ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد خالد بن ولید نگر بلڈانہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ سے قبل حضرت مولانا سلیم احمد صاحب دارالعلوم دھارنی نے مرحوم کے اوصاف و کمالات بیان کیے، مرحوم نے بلڈانہ ضلع میں بے لوث خدمات انجام دی جس میں بے گناہوں کی رہائی ہو، یا سیلاب متاثرین کی مدد ہو، یا سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے حقوق کے لیے خود اپنی ذات سے وہاں موجود رہنا ہو، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہو وہ ہر جگہ پیش پیش رہتے مرحوم کا تعلق صحافت سے بھی تھا وہ ودربھ کے سینیر صحافیوں میں شمار ہوتے تھے
انھوں نے اردو ٹائمز میں کام کیا ان کی موت کی خبر سے صرف ضلع ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر بھر سے ان کے متعلقین اور جمعیۃ کے ذمہ داران نے تعزیت پیش کی۔مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند مہاراشٹر نے جمعیۃ سے والہانہ وابستگی و خدمات کا تذکرہ فرمایا اور مرحوم کی جمعیۃ کے لیے قربانیوں کے بارے میں مختصر انداز میں روشنی ڈالی اور مرحوم کی نماز جنازہ بھی پڑھائی حاضرین میں مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مفتی کلیم بیگ ندوی صدر جمعیۃ علماء مراٹھوڑا،قاری عبدالرشید حمیدی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑا، مولانا نصراللہ سہیل حسینی ندوی ضلع جالنہ، مولانا محمد عیسی خان کاشفی جوائنٹ سیکرٹری جمعیۃ علماءمراٹھواڑا،
مولانا مفتی محمد انیس الدین اشرفی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ اور کئی اضلاع سے آئے ہوئے جمعیۃ کے مخلص کارکنان حضرات اورنگ آباد، پربھنی، جالنہ، امراوتی، جنتور، اکولہ ،کھامگاؤں، شیگاؤں، ملکاپور، دھارنی، ناندورہ، ایوت محل اور بلڈانہ سے جم غفیر نے شرکت کی بعد نماز ظہر ملکاپور روڑ قبرستان بلڈانہ میں مرحوم کو سپردخاک کیا گیا، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے کارگذار صدر حضرت مولانا حافظ سعود احمد دامت برکاتھم العالیہ نے بھی اس موقعہ پر اہل خانہ کے لئے خصوصی تعزیت پیش کی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اہل خانہ و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
Post Views: 2
Like this:
Like Loading...