Skip to content
مسلم مسائل اور عازمین حج کے سلسلے میں فاروق شبلی صدر اقلیتی حقوق برائے تحفظات آندھراپردیش کی چیف منسٹر سے نمائندگی
آندھرا پردیش،30،اگسٹ( پریس نوٹ)
ریاست کے فعال نوجوان قائد جناب فاروق شبلی صدر اقلیتی حقوق برائے تحفظات آندھراپردیش وزیر قانون عزت مآب جناب این ایم. ڈی فاروق صاحب کی ہدایت پرکل وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو صاحب سے ملاقات کی اور بہت سے مسلم مسائل پر توجہ دلاتے ہوے عازمین حج کے سلسلے میں بھی تفصیلی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ حاجیوں کا سفر خرچ دیگر ریاستوں کی قیمتوں کے برابر کردیا جاے، تو فی حاجی کو 80.000 ہزار کا فائدہ ہوگا، ملک کے تمام ریاستوں کی شرح تین لاکھ کے آس پاس ہے ،
جبکہ گزشتہ دو سالوں سے حکومت آندھراپردیش نے فی حاجی 3.80.000 تین لاکھ اسی ہزار وصول کیا، جسکو موجودہ تلگو دیشم سرکار نے اسی ہزار 80.000 کم کرنے کا ارادہ کیا ، اسی کے ساتھ سفید راشن کارڈ والےحجاج کو حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپئے بطور ہدیہ دینے کا وعدہ بھی ہوا۔
وزیر اعلیٰ نےچیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ مرکز تک بات پہنچاکر ان تمام امور کو تکمیل فرمائے اگر یہ تمام چیزیں عمل میں آجاتی ہے تو ملک میں سب سے کم خرچ سفر حج والا ریاست صوبہ اندھراپردیش ہوگا۔جلد ائمہ و مؤذنین کی تنخواہوں کے سلسلہ میں بھی نمائندگی کی گئی۔
Like this:
Like Loading...