Skip to content
رام گری مہاراج کے گستاخانہ بیانات پرسخت کاروائی کی جائے:مولانا محمدریاض احمد قادری
حیدرآباد30اگسٹ(راست)
رام گری مہاراج نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی زوجہ محترمہ کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور گستاخانہ الفاظ استعمال کئے ہیں جس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ اس طرح کے بیانات مذہبی منافرت کو ہوا دینے اور مختلف مذاہب کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی سازش ہیں۔
ان خیالات کااظہار مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی( ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما) نے نماز جمعہ سے قبل مسجد محمودہ شاستری پورم میں اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن عناصر ہر دور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیاں کرتے آئے ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو بلند رکھا ہے۔
مولانا نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہو کر ان سازشوں کا بھرپور جواب دینا چاہیے، تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ مسلمان اپنے نبی صلعم کی تقدس کے معاملے میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتے۔مولانا محمد ریاض احمد قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رام گری مہاراج کے گستاخانہ بیانات کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں، بلکہ عالمی امن اور انصاف کا بھی ہے، اور بین الاقوامی سطح پر بھی ان واقعات کی بھرپور مذمت ہونی چاہئے۔
مولانا محمد ریاض احمد قادری نے مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے گستاخانہ بیانات دینے کی جرأت نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے نبی صلعم کی شان میں کوئی کمی نہیں آسکتی ہے ۔ مسلمانوں میں ہزاروں اختلافات ہو ں لیکن جب بھی نبی کریم صلعم کانام آتا ہے تو تمام مسلمان متحد ہوجاتے ہیں اور اپنی وابستگی کا کھل کر اظہارکرتے ہیں۔
Like this:
Like Loading...