Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
major-shock-to-the-indian-economy-countrys-gdp-fell-to-a-15-month-low

ہندوستانی معیشت کو لگا بڑا جھٹکا، ملک کی جی ڈی پی 15 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچی

Posted on 30-08-2024 by Maqsood

ہندوستانی معیشت کو لگا بڑا جھٹکا، ملک کی جی ڈی پی 15 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچی

ممبئی ، ، 30اگست ( آئی این ایس انڈیا )

کیا ہندوستانی معیشت میں کساد بازاری کے آثار نظر آنے لگے ہیں؟ یہ سوال اس لیے پیدا ہوتا ہے کیونکہ جمعہ کو ملک کی اقتصادی ترقی کے اعداد و شمار اور بنیادی صنعت کی ترقی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ آر بی آئی کے تخمینوں کے برعکس، ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال 2024-25 کے اپریل-جون میں 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے اور اب یہ 6.7 فیصد پہنچ گئی ہے۔حکومت ہند کے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے جمعہ کو جی ڈی پی کی شرح نمو کے سرکاری اعداد و شمار جاری کئے۔

اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.7 فیصد رہی۔ پچھلے مہینے، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے اپنی دو ماہی مانیٹری پالیسی میں اپریل-جون سہ ماہی میں 7.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔لیکن یہ تخمینہ غلط ثابت ہوگیا ہے۔ زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے، جو ہندوستان کے اہم ترین شعبے سمجھے جاتے ہیں۔ زرعی شعبے کی بات کریں تو اپریل سے جون 2025 کے درمیان زرعی شعبے کی شرح نمو 2 فیصد تک گر گئی ہے۔ جبکہ مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں یہ 3.7 فیصد تھی۔

اس کے بعد دیگر شعبوں جیسے مینوفیکچرنگ اور بجلی کی صنعت کی ترقی کافی مضبوط رہی ہے۔ جون کی سہ ماہی میں بجلی کے شعبے کی شرح نمو 10.4 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 3.2 فیصد تھی۔جون کی سہ ماہی میں پبلک ایڈمن اینڈ سروس کی نمو 9.5 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 8.2 فیصد تھی۔اپریل تا جون سہ ماہی میں تجارت اور ہوٹلوں کی نمو گھٹ کر 5.7 فیصد رہ گئی۔ ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں یہ 9.7 فیصد تھی۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb