Skip to content
Al Hilal Media.

Al Hilal Media.

Editor : Maqsood Yamani

Menu
  • اہم خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • عالم عرب
  • مضامین
  • اسلامیات
  • حیدرآباد
  • کھیل و تفریح
  • مذہبی خبریں
  • ہمارے بارے میں
  • Advertisement
Menu
i-bow-my-head-and-apologize-to-the-people-of-maharashtra-modi

میں سر جھکا کر مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگتا ہوں: مودی

Posted on 30-08-2024 by Maqsood

میں سر جھکا کر مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگتا ہوں: مودی

ممبئی ، 30اگست ( آئی این ایس انڈیا )

پی ایم مودی مہاراشٹر کے دورے پر ہیں۔ مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی کے مجسمے کے گرنے کے بعد اپوزیشن حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگی ہے۔ شیواجی کے مجسمے کے گرنے پر مہاراشٹر میں پی ایم مودی نے کہا کہ وہ اپنا سر جھکا کر شیواجی سے معافی مانگتے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میں ان کے قدموں میں سر جھکا کر معافی مانگتا ہوں۔ شیواجی ہمارے لیے قابل عبادت دیوتا ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ جب بی جے پی نے مجھے 2013 میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر کنفرم کیا تو میں نے سب سے پہلے رائے گڑھ قلعہ جا کر چھترپتی شیواجی مہاراج کی سمادھی کے سامنے بیٹھ کر دعا کی اور قومی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کیاتھا۔

چھترپتی شیواجی مہاراج میرے لیے صرف ایک نام نہیں، ہمارے لیے چھترپتی شیواجی مہاراج ایک دیوتا ہیں۔ حال ہی میں سندھو درگ میں جو کچھ بھی ہوا، آج میں اپنا سر جھکاتا ہوں اور اپنے پیارے چھترپتی شیواجی مہاراج جی کے قدموں میں سر رکھ کر معافی مانگتا ہوں۔پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری ثقافت مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان ماتا کے عظیم بیٹوں، اس سرزمین کے ہیروز کو گالی نہیں دیتے۔ ان کی توہین نہین کرتے۔ انہوں نے (کانگریس) ویر ساورکر کو گالی دی، ایسا کرنے کے باوجود وہ معافی مانگنے کو تیار نہیں ہیں، پچھتانے کو تیار نہیں ہیں۔

مہاراشٹر کے لوگ ان کے اصلی ارادوں کو سمجھ چکے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کا شمار دنیا کے سب سے خوشحال اور طاقتور ممالک میں ہوتا تھا۔ ہندوستان کی اس خوشحالی کی ایک بڑی بنیاد ہندوستان کی سمندری طاقت تھی – ہماری اس طاقت کو مہاراشٹر سے بہتر اور کون جان سکتا ہے؟ چھترپتی شیواجی مہاراج، انہوں نے سمندری تجارت کو سمندری طاقت کو ایک نئی بلندی دی۔ انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے فیصلے لیے نئی پالیسیاں بنائیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Cont: +91 99855 61218

اشتہارات

Like Us On Facebook

Facebook Pagelike Widget

مضمون نگار کے خیالات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے

©2025 Al Hilal Media. | Built using WordPress and Responsive Blogily theme by Superb