کنگنا رانوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کوسرٹیفکیٹ نہیں، ہائی کورٹ پہنچ گیا معاملہ
ممبئی ،۳۱؍اگست ( آئی این ایس انڈیا )
بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کو ابھی تک سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے۔فلم اداکارہ اوربی جے پی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم کی ریلیزکو روکے جانے سے متعلق پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کے دوران سینسربورڈ نے ہائی کورٹ کوجانکاری دی ہے کہ فلم کواب تک ریلیزکے لئے سرٹیفکیٹ ہی نہیں جاری کی گئی ہے۔
سینسربورڈ نے پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ کوبتایا گیا کہ فلم کے خلاف شکایتیں ملی ہیں اورسینسربورڈ کے ذریعہ انہیں دیکھا جا رہا ہے۔ اگر سکھ مذہب کے جذبات کے خلاف کچھ پایا گیا توایسے سین کوفلم سے ہٹایا جاسکتا ہے۔ ہندوستانی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سالسٹرجنرل ستیہ پال جین ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اوریہ تمام جانکاریاں عدالت کو دی۔
ہائی کورٹ نے عرضی گزاروکیل ایمان سنگھ کھارا کوکہا کہ جب سینسربورڈ نے فلم کوکلیئرنس نہیں دی ہے توعرضی پرسماعت ابھی نہیں ہوسکتی۔ فلم کے ریلیزہونے کے بعد جواعتراض ہو، اسے لے کر آپ دوبارہ عرضی داخل کریں۔ اس کے ساتھ ہی عرضی کوڈسپوزآف کر دیا گیا۔