گمراہ کن اشتہار پر کارروائی، شنکر آئی اے ایس اکیڈمی پر 5 لاکھ کا جرمانہ عائد
نئی دہلی:
سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے ‘شنکر آئی اے ایس اکیڈمی’ پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ ادارے کے طرف سے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2022 کے نتائج کے حوالہ سے گمراہ کن اشتہار کا استعمال کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔
‘شنکر آئی اے ایس اکیڈمی’ نے اپنے اشتہار میں دعویٰ کیا تھا کہ یو پی ایس سی 2022 میں آل انڈیا سطح پر 933 میں سے اس کے 336 طلباء کا انتخاب کیا گیا۔ اکیڈمی نے دعویٰ کیا کہ اس کے 40 امیدوار ٹاپ 100 میں شامل رہے اور تمل ناڈو کے جن 42 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میں سے 37 نے شنکر آئی اے ایس اکیڈمی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اشتہار میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ شنکر اکیڈمی ‘ہندوستان کا بہترین آئی اے ایس کوچنگ ادارہ’ ہے۔
